انوارالعلوم (جلد 4) — Page xxv
العلوم جلد 19 تعارف کر اس کو بجالاؤ۔جس طرح ایک قابل ڈاکٹر کے نسخہ پر عمل کرنا عقلمندی ہے اسی طرح جب کھل جائے کہ یہ خدا کا کلام ہے تو اس پر بھی بے چون و چرا عمل کرنا چاہئے۔یہ ایک درمیانی راستہ ہے اس لئے اس کے مطابق تمام باتیں واضح ہو جاتی ہیں اور کھل جاتا ہے کہ کونسا مذ ہب حق پر -۱۶ خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء ۱۹۱۹ء کے سالانہ جلسہ میں حضور نے جو خطاب فرمائے ان میں ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۹ ء کو حضور کا خطاب انتظامی اور بعض دوسرے اہم امور کے متعلق تھا۔جماعت کے مختلف صیغوں کی حسن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے نظارت مال کے متعلق فرمایا: میں تعریف کرتا ہوں کہ بیت المال کے متعلق یا تو روزانہ مجھے فکر لگی رہتی تھی کہ فلاں بل کہاں سے ادا ہو اور فلاں کہاں سے مگر اس تحریک کے بعد جو میں نے آپ لوگوں کو کی اور ناظر بیت المال کی اس کے متعلق ذمہ داری اٹھانے کے بعد اس صیغہ نے ایسی ترقی کی کہ میں کہہ سکتا ہوں معجزانہ ہے۔ستراتی ہزار روپے کی آمدنی کے مقابلہ میں دو لاکھ کی آمدنی ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں جو جماعت اپنے امام کے منہ سے اتنی بات سن کر اتنا بوجھ اٹھا سکتی ہے وہ بہت بڑی ترقی کا بیج اپنے اندر رکھتی ہے "۔قادیان کی جماعت کی تعریف اور قادیان سے نکلنے والے اخبارات کے کام پر اظهار خوشنودی کرنے کے بعد جماعت کو نہایت ضروری اور کار آمد نصائح فرما ئیں۔اس سلسلہ میں آپ نے جنت کی حقیقت اور اس کے حصول کے ذرائع ، نماز با جماعت پڑھنے کی تاکید ، آپس کے معاملات درست رکھنے کی تلقین ، تعدد ازدواج، سود کی حرمت سود لینے کے نقصانات سود اور انسانی تباہی ، سود کی حرمت کی وجوہ اور امر بالمعروف کی تلقین جیسے بنیادی اہمیت کے عناوین پر روشنی ڈالی۔