انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 93 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 93

انوار العلوم جلد ۴ ۹۳ علم حاصل کرو دوستوں نے بھی یہی مشورہ دیا کہ آب و ہوا تبدیل کرنا چاہئے چنانچہ شملہ جاکر خدا کے فضل و کرم سے صحت کو بہت فائدہ ہوا۔مگر جب وہاں سے واپس آکر میں نے کام کرنا چاہا تو گو کی نسبت کسی قدر افاقہ رہا لیکن متواتر محنت اور زور کے ساتھ کام نہ کر سکتا تھا۔میری عادت ہے کہ جب کسی کام کو شروع کروں تو دل یہی چاہتا ہے کہ ختم کر کے ہی اُٹھوں خواہ رات کے دو تین ہی بج جائیں لیکن ابھی تک یہ بات حاصل نہ ہوئی تھی بلکہ میں نے دیکھا کہ طبیعت پھر انحطاط کی طرف جارہی ہے۔اسی اثنا میں ایک تقریب پر دہلی جانا پڑا وہاں سے واپس آکر میں نے دیکھا کہ طبیعت میں یک لخت فرق پیدا ہو گیا ہے اور صحت کی طرف عود کر رہی ہے۔++ اس حالت میں ایک دوست نے سنایا کہ خواجہ حسن نظامی کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ میں اپنی باطنی قوت کے زور سے ایک گھنٹہ کے اندر ہلاک کر سکتا ہوں اس کیلئے 10 ربیع الاول کو اجمیر آجاؤ۔یہ سن کر خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ میری صحت کے اس قدر جلدی ترقی کرنے کا یہی باعث ہوا ہے۔چنانچہ اس دن سے میری طبیعت ایسی سنبھلی که روزانه درس قرآن کریم جو میری بیماری کی وجہ سے بہت عرصہ سے بند تھا جاری ہو گیا۔حلق کی تکلیف بھی جاتی رہی اور روزانہ دو دو بجے رات تک کام کرنے لگا گیا اور یہ خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی تھی۔دشمن نے تو اعلان کیا تھا کہ میں اپنی باطنی قوت سے ایک گھنٹہ میں ہلاک کردوں گا اور اس طرح اپنے تصرفات باطنی دکھاؤں گا مگر خدا تعالی نے نہ چاہا کہ اسے جھوٹی خوشی بھی ہو۔بیمار تو میں پہلے ہی تھا مگر وہ کہہ سکتا تھا کہ میرے اس اعلان کی وجہ سے بیمار ہوا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے میری صحت میں ایسا تغیر کر دیا کہ بالکل درست ہو گئی۔میں نہیں جانتا کہ یہ تغیر کب تک کیلئے ہے لیکن میرے مولا نے و شمن ما کو شرمندہ ضرور کر دیا ہے۔ہمارے مخالفین کی مخالفت اب میں ایک اور بات بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اس سال ہمارے دشمنوں کی طرف سے ہمارے خلاف خاص طور پر زور لگایا گیا ہے اور ہندوستان کے ہر گوشہ اور ہر طبقہ میں ہماری مخالفت میں جوش پیدا ہو گیا ہے۔اس قسم کی مخالفت حضرت مسیح موعود کے ابتدائے دعوئی میں ہوئی تھی مگر وہ بھی ملک جس وقت یہ تقریر کی گئی تھی اُس وقت معلوم نہ تھا کہ میری رؤیا ہمارے خیال سے زیادہ واضح طور میں پوری ہونے