انوارالعلوم (جلد 4) — Page 83
العلوم جلد ۴ ۸۳ جماعت کو سیاست میں دخل نہ دینے کی نصیحت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُ، وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ برادران ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته آپ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ اس وقت ہندوستان میں انتظام حکومت میں تبدیلی پیدا کرنے کے متعلق ایک عام جوش پھیل رہا ہے اور اسی جوش کو دیکھ کر حضور ملک معظم کی گورنمنٹ نے جناب وزیر ہند صاحب کو حکومت ہند کے ذمہ دار حکام اور ملک کی تمام جماعتوں اور قوموں سے اس امر میں مشورہ لینے کے لئے بھیجا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کے موجودہ انتظام میں کسی قسم کے تغیرات کی ضرورت ہے۔آپ لوگ اس بات سے خوب اچھی طرح واقف ہیں کہ ہمارے امام و پیشوا حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام نے اپنی جماعت کو نہایت سختی سے ہر قسم کے ایجینٹیشنوں (AGITATIONS) اور سیاسی تحریکات میں حصہ لینے سے منع فرمایا ہے کیونکہ آپ کا مسلک شروع سے یہی رہا ہے کہ جہاں تک ہو سکے حکومت کے ہاتھ کو مضبوط کیا جاوے اور ایسی تمام کارروائیوں سے بچا جاوے جو اس کے لئے گھبراہٹ پیدا کر نیوالی ہوں۔اور آپ ہمیشہ ان لوگوں اور جماعتوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے رہے ہیں جو اس قسم کی تحریکات میں شامل ہوتی اور حصہ لیتی ہوں۔چنانچہ آپ کی اس تعلیم کے ماتحت ہم لوگ ہمیشہ سیاست سے علیحدہ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ گورنمنٹ کا ہاتھ بٹایا جاوے۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح ہماری جماعت نے گورنمنٹ کی بہت سی قیمتی خدمات کی ہیں۔مگر اس وقت چونکہ خود گورنمنٹ ہی یہ چاہتی ہے کہ ہندوستان کی تمام جماعتیں اسے اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔اور چونکہ بعض لوگوں کی طرف سے ایسے مطالبات گورنمنٹ کے سامنے پیش ہونے والے تھے جو یقیناً تمام ملک کے لئے عموماً اور ہماری جماعت کے لئے خصوصاً نہایت مضر تھے اس لئے حضرت مسیح موعود کی سنت کے ماتحت میں نے مناسب سمجھا کہ اپنی جماعت کے خیالات اور ضروریات سے گورنمنٹ کو ایک میموریل کے ذریعہ آگاہ کر دیا جاوے۔(حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اہم امور کے متعلق میموریل کے ذریعہ گورنمنٹ کو توجہ دلا دیا