انوارالعلوم (جلد 4) — Page 452
انوار العلوم جلد " ۴۵۲ ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض وقت تک اس کی ہیبت لوگوں کے دلوں میں نہیں بیٹھ سکتی جب تک اس کے زندہ ہونے کا ثبوت زندہ نشانوں سے نہ دیا جائے۔پس یہ لوگ اپنے عقائد کو نہیں چھپا سکتے مگر آپ لوگ اسلام کی عزت اور مسلمانوں کی بقاء کے لئے اگر اس بات کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں تو مجھے اس کام کے اہل لوگ مہیا کر دینے میں کوئی عذر نہیں۔ان لوگوں میں سے کچھ امریکہ میں کام کریں اور کچھ فرانس میں۔اور اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہے جب تک ترکوں سے معاہدہ طے ہو۔میرے نزدیک ان تمام مشکلات کا حل صرف یہی ہے اور اگر اس دروازہ سے داخل ہو کر کامیابی حاصل نہ کرنی چاہی تو کامیابی کی امید رکھنی فضول ہے اور سب جلسے اور ریزولیوشن اور ڈیپوٹیشن صرف کھلونے ہیں جن سے بچے تو خوش ہو سکتے ہیں مگر صاحب تجربہ اور صاحب عقل کچھ امید نہیں رکھ سکتے۔اگر آپ لوگوں کی سمجھ میں یہ نصائح آئیں تو آپ لوگ میرے قائم مقاموں سے اس کے متعلق گفتگو کر سکتے ہیں ورنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اور اس کے ارشاد کے ماتحت ہماری طرف سے تو دیر سے حجت پوری ہو چکی ہے۔اب لالہ لاجپت صاحب کی قلم کے ذریعہ غیر مذ ہب والوں کی طرف سے بھی آپ پر حجت قائم ہو گئی ہے۔وَأَخِرُ دَعْوَمِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ - خاکسار مرزا محمود احمد از قادیان ۱۸ ستمبر ۱۹۱۹ء الفضل ۲۷ ستمبر ۱۹۱۹ء)