انوارالعلوم (جلد 4) — Page 421
نلوم چاند سم ۴۲۱ خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۹۱۹ آدمیوں کی بات کر رہے ہیں آپ کی نہیں۔غرض ہم نے سمجھانا ہے مگر آدمیوں کو جو اپنے اندر خوف خدا رکھتے ہیں نہ ان لوگوں کو جو خشیت اللہ سے خالی ہو کر دائرہ اصلاح سے آگے نکل جاتے ہیں۔اور جن کو سمجھانا ہے ان کے دل اس وقت اس قدر ہلے ہوئے ہیں کہ وہ آگے سے بیہودہ باتیں نہ بنا ئیں گے۔وہ پکھل چکے ہیں۔اور جس طرح پگھلے ہوئے سونے چاندی کو جس سانچے میں ڈھالیں ڈھل جاتا ہے۔اسی طرح یہ بھی ڈھل جائیں گے۔فرانس، آسٹریا، روس، میسو پٹا میا، افریقہ ، شام وغیرہ کے میدانوں سے لائے ہوئے لوگ تمام کے تمام یا ان کا اکثر حصہ اور ان سے تعلق رکھنے والے بے شمار لوگوں کو ہمیں سمجھانا ہے۔اور وہ ضرور سمجھیں گے۔اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں جب ان کے سامنے رکھی جائیں گی تو وہ سن کر کانپ اٹھیں گے۔پس اب ہمارے لئے تبلیغ کے دروازے کھل گئے ہیں۔بعض لوگ چیچا کرتے تھے کہ ہم پر بہت بوجھ پڑا ہوا ہے۔مگر دراصل بوجھ پڑنے کا زمانہ اب آیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ اس وقت تک ہماری جماعت کے لوگوں کو بڑی بڑی قربانیاں کرنی پڑی ہیں مگر جس دروازہ کے کھلنے کے لئے یہ قربانیاں کی جاتی رہی ہیں وہ اب کھلا ہے۔اور مکان میں داخل ہونے کا اب وقت آیا ہے۔پس وہ لوگ جو پہلے کسی ایک ضرب پر گھبرا جاتے تھے سن لیں کہ اب ضرب پر ضرب پڑے گی۔پہلے سال میں کبھی ایک آدھ بار غیر معمولی چندہ دینا پڑتا تھا۔لیکن اب اس سال میں متعدد بار غیر معمولی چندہ دینا ہو گا۔کیونکہ خدا کے دین کے پھیلنے کے اب دن آئے ہیں۔موجودہ حالات اور ایک اور رویا کے ماتحت مجھے تبلیغ کی طرف خاص خیال پیدا ہوا ہے۔وہ رویا یہ ہے میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود کہیں سے تیزی کے ساتھ گھر میں آئے ہیں۔اور میں نے آپ کو کہا ہے کہ آپ اتنی دیر کے بعد آئے ہیں اب کچھ عرصہ یہاں ٹھہریں۔آپ نے فرمایا نہیں میں نہیں ٹھر سکتا۔میں پانچ سال امریکہ رہا ہوں اور اب حکم ہوا ہے کہ بخارا جاؤں۔اس سے میں نے سمجھا ہے کہ امریکہ حق کے قبول کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے اور بخارا تیار ہو رہا ہے اس لئے ایک ایک مشن وہاں ضرور قائم ہونا چاہئے۔اسی طرح اور ممالک میں مشن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔افغانستان میں سید عبد اللطیف صاحب مرحوم کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ اے احمد یو! میرا خون اس سرزمین میں احمدیت کے لئے بہایا گیا۔اب تم بتاؤ تم نے میرے لئے کیا غیرت دکھلائی اور اس ملک میں کیا کام کیا؟ اس کا جواب اس وقت