انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 362

العلوم جلد ۴ ۳۶۲ عرفان الهی دوسری دو قسموں کے انسانوں کے متعلق ہو گا۔دنیا میں آج تک اس بات کو بہت کم سمجھا گیا ہے۔بلکہ انبیاء اور اولیاء کو علیحدہ کر کے میں کہہ سکتا ہوں کہ اور کسی نے سمجھا ہی نہیں کہ گو بہت سی بدیاں ایسی ہیں جو شرعی بدیاں ہیں لیکن ان کا ارتکاب کرنے والا کسی شرعی گناہ کا مجرم نہیں ہو تا بلکہ وہ کسی جسمانی بیماری کا مریض ہوتا ہے۔یہ ایک وسیع مضمون ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق مجھے خاص علم دیا ہے اور میرا ارادہ ہے کہ اس پر مفصل لکھوں۔اور جب یہ علم کامل ہو جاوے گا اس وقت بعض لوگ جواب روحانی بیمار کہلاتے ہیں اپنے علاج کے لئے جسمانی ڈاکٹروں کے پاس جاویں گے۔اس وقت بعض بڑے بڑے ڈاکٹروں کی توجہ اس طرف ہو رہی ہے لیکن تاحال ان کی تحقیقات عالم طفولیت میں ہے۔مگر اس بارے میں مجھے جو علم دیا گیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان لوگوں کی تحقیقات سے بہت وسیع ہے۔یہ کوئی ایسا نیا علم نہیں جو مجھ سے پہلے اوروں کو نہیں دیا گیا۔خدا کے برگزیدہ اور پیارے بندوں کو دیا جاتا رہا ہے۔پھر قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے اور حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا اور آپ نے اس کا تذکرہ اصولا اپنی کتب میں کیا بھی ہے۔مگر افسوس عام لوگوں نے اسے سمجھا نہیں اور اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔اب خدا تعالیٰ نے وسیع طور پر مجھے یہ علم دیا ہے اور میں نے اس کے متعلق تحقیقات کی ہے۔جس سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ شرعی گناہوں کی ایسے رنگ میں تقسیم ہو سکتی ہے کہ فلاں قسم کا گنہگار ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے اور فلاں قسم کا بزرگ کے پاس۔میں نے تو یہاں تک تو تحقیقات کرلی ہے کہ بعض انسان بعض شرعی گناہ جسمانی بیماری کی وجہ سے کرتے ہیں۔مگر ابھی یہ بات باقی ہے کہ کس قسم کے لوگوں کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے اور کس قسم کے لوگوں کو روحانی طبیب کے پاس۔جب اس کے متعلق بھی فیصلہ ہو جائے گا تو تحقیقات مکمل طور پر پیش کی جاسکیں گی۔بات یہ ہے کہ جسم اور روح کا ایک دوسرے کے ساتھ ایسا گہرا تعلق ہے کہ ایک کی چھوٹی سے چھوٹی بات کا دوسرے پر بڑا اثر پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود نے اس کے متعلق بہت تفصیل سے لکھا ہے اور بتایا ہے کہ جب جسم میں بیماری پیدا ہو جائے تو روح میں بھی پیدا ہو جاتی ہے اور یہ تو ظاہر بات ہے کہ سخت درد اور تکلیف میں انسان پورے اطمینان سے دعا نہیں کر سکتا۔اب دعا نہ کر سکنا روح کی بیماری ہے یا نہیں ؟ ضرور ہے۔مگر اس کا علاج ڈاکٹر کے پاس ہے بزرگ کے پاس نہیں۔تو یہ وہی باتیں ہیں جو پہلوں نے لکھیں اور اب خدا تعالٰی نے مجھے سمجھائی ہیں۔اور جس طرح دنیاوی اشیاء کے خزانے ختم ہونے میں