انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 359

رالعلوم جلد م ۳۵۹ عرفان امی کے یہ معنی کئے تھے کہ ہم لوگ تم لوگ اور میر صاحب سب کو اس کے بالوں کی زنجیر کے ساتھ باندھ کر جیل خانہ بھیج دیا۔غرض صرف لفظوں کے معنی جاننے کافی حقیقی صفات الہیہ حاصل کرنے کا طریق نہیں ہوتے جب تک ان الفاظ کے ساتھ وہ کیفیت پیدا نہ ہو جو ان الفاظ سے وابستہ ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ انسان خدا کی ہر ایک صفت کے معنی جانے اور پھر اس کی تفصیل کرے تاکہ اس صفت کی کیفیت اس کے دل میں بیٹھ جائے مثلا رب کے معنی کرے کہ پیدا کرنے والا۔اور پیدا کر کے ترقی دینے والا آگے اس کی تفصیل کرے کہ ترقی دینے کے کیا معنی ہیں اور کس طرح ترقی دیتا ہے اور کس کس رنگ میں دیتا ہے۔جب تک اس صفت کی پوری پوری کیفیت دل میں نہ پیدا ہو جائے اس وقت تک تفصیل کرتا ہی رہے۔پس جو شخص خدا کی صفات اپنے اندر پیدا کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ یہ دیکھے کہ ان صفات سے مراد کیا ہے۔اس کے بعد اسے ان کا حقیقی علم حاصل ہو سکے گا۔اور یہ خوب یاد رکھو کہ جب خدا کی صفات کا حقیقی علم ہو جائے تو پھر خود بخود نیکی اور ری کا علم ہو جاتا ہے۔کیونکہ ان صفات کو اختیار کرنے اور ان کے مطابق کام کرنے کا ہی نام نیکی ہے۔اور ان کو ترک کرنے اور ان کے خلاف کرنے کا نام بدی ہے۔قرآن میں اصولی طور پر یہی بتایا گیا ہے کہ اپنے اعمال کو خدا کی صفات کے ماتحت کرو۔اور ان باتوں سے جو خدا کی صفات کے خلاف ہیں بچو۔باقی جس قدر نیکی اور بدی کی تفصیل ہے وہ سب اس کی تشریح اور توضیح ہے۔بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں معلوم نہیں ہو تا کہ نیکی کیا ہے اور بدی کیا اس لئے اکثر اوقات وہ غلطی سے بدی کو نیکی سمجھ لیتے ہیں۔اور نیکی کو بدی۔اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہو تاکہ خدا کی صفات کس بات کی متقاضی ہیں۔نیکی و بدی کا امتیاز کرنے کا طریق نیکی مگر ایسے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں کہ جن کو ابدی کا علم ہوتا ہے اور وہ ایک حد تک باوجود اد امر اور نواہی کی تفصیل معلوم ہونے کے ان کے مطابق عمل نہیں کر سکتے ان کا کیا علاج ہے؟ لوگ کیا طریق اختیار کریں کہ انہیں ان کی خواہش کے مطابق خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے عمل کرنے کی اور اس کی منع کی ہوئی باتوں سے اجتناب کرنے کی توفیق ملے تاکہ انکے نفس کا تزکیہ ہو اور انہیں عرفانِ الہی حاصل ہو سکے ؟ ایسے لوگ جو عرفان الہی حاصل کرنے کی اعمال پر