انوارالعلوم (جلد 4) — Page 345
۵سوم ۳ عرفان امی م جلد ۴ پر اور کچھ تلاش کرے لیکن اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ میں کیا تلاش کرتا ہوں۔اب اگر اسے وہ چیز مل بھی جائے جس کا اس نے صرف نام سنا ہوا ہے۔اور نہیں جانتا کہ اس میں کیا باتیں پائی جاتی ہیں ، اس کی کیا صفات ہیں اور وہ کس طرح کی ہے تو اسے پہچان ہی نہیں سکے گا۔اور اس کے کو پھینک کر پھر اپنی تلاش کو جاری رکھے گا۔مثلاً ایک شخص کے کہ مجھے زید سے ملنا ہے مگر اسے یہ معلوم نہ ہو کہ زید کہاں رہتا ہے ، اس کی کیسی شکل ہے، کیسی عادات ہیں اب اگر اسے زید کہیں مل بھی جائے تو اس کے پاس سے گزر جائیگا اور اسے پہچان ہی نہیں سکے گا۔اسی طرح وہ انسان جو عرفان الہی کے متعلق جانتے ہی نہیں کہ کیا ہوتا ہے اول تو وہ اس بات کے مستحق ہی نہیں کہ انہیں عرفان الہی حاصل ہو اور خدا ہے۔لیکن اگر کسی طرح وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا مشاہدہ بھی کر لیں تو انہیں کیا معلوم ہو سکے گا اور وہ اس کی ذات کو دیکھتے ہوئے بے پہچانے آگے گذر جاویں گے۔ایسے لوگوں کی جو بلا معرفت اور عرفان الہی کی حقیقت کو سمجھے اس کی جستجو میں لگ جاتے ہیں بعینہ اس شخص کی مثال ہے جس کی نسبت کہتے ہیں کہ اس نے کسی راستہ پر گزرنے والے سے کچھ شعر نے جن میں کسی معشوق کی بہت تعریف کی گئی تھی اور اس کی کی نسبت بتایا گیا تھا کہ وہ اس قدر خوبصورت ہے کہ ساری دنیا اس پر عاشق ہو گئی ہے۔اس نے خیال کیا کہ جب ساری دنیا اس پر عاشق ہو رہی ہے تو پھر میں بھی کیوں اس کا عاشق نہ بنوں۔وہ بھی عاشق کہلانے اور اس کی تعریف اور فرقت میں شعر پڑھنے لگ گیا۔وہ ایک مدرسہ میں مدرس تھا۔ایک دن اس کا کوئی دوست مدرسہ میں اسے ملنے کے لئے گیا۔وہاں سے معلوم ہوا کہ وہ تو کچھ عرصہ سے یہاں آتا ہی نہیں۔پھر وہ اس کے گھر گیا اور جا کر لونڈی سے کہا کہ اپنے مالک کو کہو ایک آدمی تم سے ملنا چاہتا ہے۔لونڈی نے کہا کہ آج کل تو وہ کسی سے ملتا نہیں کیونکہ اسے سخت صدمہ پہنچا ہوا ہے اس نے کہا کہ تو جا کر میرا ذکر اس سے کر دے اگر اس نے پھر بھی ملنے سے انکار کر دیا تو میں واپس چلا جاؤنگا۔اس نے جا کر پیغام سنا دیا جس پر اس مدرس نے اس شخص کو اندر بلا لیا جب اندر گیا تو دیکھا کہ وہ بہت دبلا پتلا اور کمزور ہو گیا ہے۔پوچھا کیا حال ہے۔اس نے کہا مجھ پر بڑا صدمہ پڑا ہے۔دوست نے کہا کیا کوئی رشتہ دار فوت ہو گیا ہے۔اس نے کہا رشتہ دار دنیا میں فوت ہوا ہی کرتے ہیں۔دوست نے کہا پھر کیا ہوا ہے اس نے کہا میری معشوقہ مرگئی ہے۔دوست نے پوچھا وہ کون تھی اور کہاں رہتی تھی ، اس کا کیا نام تھا؟ اس نے کہا مجھے اس کا نام معلوم نہیں اور نہ یہ جانتا ہوں کہ کہاں رہتی تھی اور نہ ہی یہ