انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxv of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page xxv

انوار العلوم جلد ۴ ۱۹ تعارف کتب کو کی اس کو بجالاؤ ۔ جس طرح ایک قابل ڈاکٹر کے نسخہ پر عمل کرنا عقلمندی ہے اسی طرح جب کھل س کو بجالاؤ- جائے کہ یہ خدا کا کلام ہے تو اس پر بھی بے چون و چرا عمل کرنا چاہئے۔ یہ ایک درمیانی راستہ ہے اس لئے اس کے مطابق تمام باتیں واضح ہو جاتی ہیں اور کھل جاتا ہے کہ کونسا مذہب حق پر ہے۔ -۱۶ خطاب جلسہ سالانہ ۲۷- دسمبر ۱۹۱۹ء ۱۹۱۹ء کے سالانہ جلسہ میں حضور نے جو خطاب فرمائے ان میں ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء کو حضور کا خطاب انتظامی اور بعض دوسرے اہم امور کے متعلق تھا۔ فرمایا : جماعت کے مختلف صیغوں کی حسن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے نظارت مال کے متعلق میں تعریف کرتا ہوں کہ بیت المال --- کے متعلق یا تو روزانہ مجھے فکر لگی رہتی تھی کہ فلاں بل کہاں سے ادا ہو اور فلاں کہاں سے مگر اس تحریک کے بعد جو میں نے آپ لوگوں کو کی اور ناظر بیت المال کی اس کے متعلق ذمہ داری اٹھانے کے بعد اس صیغہ نے ایسی ترقی کی کہ میں کہہ سکتا ہوں معجزانہ ہے۔ ستر اسی ہزار روپے کی آمدنی کے مقابلہ میں دو لاکھ کی آمدنی ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں جو جماعت اپنے امام کے منہ سے اتنی بات سن کر اتنا بوجھ اٹھا سکتی ہے وہ بہت بڑی ترقی کا بیج اپنے اندر رکھتی ہے"۔ ہے “۔ قادیان کی جماعت کی تعریف اور قادیان سے نکلنے والے اخبارات کے کام پر اظہار وشنودی کرنے کے بعد جماعت کو نہایت ضروری اور کار آمد نصائح فرمائیں۔ اس سلسلہ میں آپ نے جنت کی حقیقت اور اس کے حصول کے ذرائع ، نماز با جماعت پڑھنے کی تاکید ، آپس کے معاملات درست رکھنے کی تلقین تعدد ازدواج ، سود کی حرمت سود لینے کے نقصانات سود اور انسانی تباہی سود کی حرمت کی وجوہ اور امر بالمعروف کی تلقین جیسے بنیادی اہمیت کے عناوین پر روشنی ڈالی۔