انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 199

انوار العلوم جلد ؟ ۱۹۹ حقيقة الرؤيا سے اس کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ وہ خدا تعالی سے الہام پاتا ہے۔ کیونکہ اگر ایسا نہیں تو پھر جیسا کہ اس کے الہامات میں قبل از وقت بتا دیا جاتا ہے۔ اس کے دشمنوں سے وہ معاملہ کیوں کیا جاتا ہے جو کسی طبعی غلطی کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اسی صورت میں وہ اس ثمرہ کا مستحق ہوتے ہیں جب کہ یہ شخص خدا تعالی کا پیارا ہو ۔ غرض یہ علامات اور شرائط ہیں جو مأمور من اللہ کے الہامات کو پرکھنے کے لئے ہیں۔ خاتمہ اور اگر کوئی عقل و فکر سے کام لے۔ کام لے۔ ضد اور دشمنی کو ترک کر دے تو ان کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کی صداقت روز روشن کی طرح ظاہر ہو جاتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ہیں ان کی طرف توجہ نہیں کرتے اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں پر اعتراض کرنے لگ جاتے ہیں۔ یہ باتیں میں نے مختصر طور پر آپ لوگوں کو بتادی ہیں۔ کیونکہ تفصیل کا یہ موقع نہیں تاکہ ان لوگوں کے اعتراضات کے جواب دے سکو۔ اور ان باتوں کے نہ جاننے کی وجہ ٹھوکریں لگ سکتی ہیں ان سے بچ سکو۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان کے سمجھنے اور ان پر عمل سے جو کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔