انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 198 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 198

م جلد ۴ حقیقته الرؤيا بھی اس سے ہلاک ہو جائے۔یا اس کے بیوی بچے اور عزیز و خویش ہلاک ہو جائیں۔لیکن نبی جو اس قسم کی خبر دیتا ہے اس میں یہ بھی شرط ہوتی ہے کہ اس سے میں اور میرے ماننے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اب اس پیشگوئی کے دوران میں مؤمنوں میں سے اگر کوئی مرتد ہو جائے تو اس کے لئے جو امان کا وعدہ تھا وہ مبدل بعذاب ہو جاتا ہے۔اور اگر کافروں میں سے کوئی مان لے تو اس کے لئے جو عذاب کا وعدہ تھا وہ مبدل بامن ہو جاتا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف ایک خبر ہی نہیں بلکہ اس خبر کا دینے والا خدا تعالیٰ کا پیارا بھی ہے کہ جو کوئی اس سے جیسا تعلق رکھے اس سے ویسا ہی معاملہ ہوتا ہے۔اب کوئی کہے کہ اگر شرطی پیشگوئیاں حالات کے بدلنے کی وجہ سے بدل جاتی ہیں تو یہی بات قیاسی پیشگوئیوں کے غلط ہونے پر بھی کی جاسکتی ہے کہ ان کے بھی حالات بدل گئے تھے اس لئے پوری نہیں ہو ئیں۔اس صورت میں الہام کو قیاسی پیشگوئیوں پر کیونکر فضیلت دی جا سکتی ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک باطل خیال ہے۔کیونکہ قیاس کے ذریعہ جو بات بیان کی جاتی ہے وہ ایسی ہوتی ہے کہ جس بات کے متعلق خبر دی جاتی ہے وہ کسی ظاہری سبب کا نتیجہ ہوتی ہے۔یعنی وہ نتیجہ قانون قدرت کے مطابق ہوتا ہے مثلا کہہ دیا جاتا ہے کہ فلاں بیمار مرجائے گا۔اب موت بیماریوں کا ہی نتیجہ ہوتی ہے تندرستی کا نتیجہ تو نہیں ہوتی۔گو بعض لوگ سخت بیماریوں سے بچ بھی جاتے ہیں۔لیکن نبی جو خبر دیتے ہیں وہ شرعی نتیجہ ہوتا ہے نہ کہ طبعی مثلا یہ کہ اگر فلاں شخص ہماری بات کو نہ مانے گا ہلاک ہو جائے گا ورنہ بچ جائے گا۔لیکن قانون قدرت کے ماتحت اس بات کے ماننے یا نہ ماننے کا نتیجہ ہلاکت نہیں ہوتا جیسا کہ حضرت صاحب کی پیشگوئی نکاح کے متعلق ہے کہ اگر فلاں شخص اپنی لڑکی کا نکاح مجھ سے نہ کرے گا تو ہلاک ہو جائے گا۔اور اگر اس لڑکی کی والدہ اپنی گمراہی سے توبہ نہ کرے گی تو اس پر بھی عذاب آئے گا۔اور اسی طرح دوسرے رشتہ داروں کے متعلق۔اب ہر شخص معلوم کر سکتا ہے کہ قانون قدرت کے ماتحت ہرگز یہ شرط نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنی لڑکی کا کسی خاص شخص سے نکاح کرے تب ہی زندہ رہے گا ورنہ نہیں۔پس نبی کی پیشگوئیاں شرعی قانون کی بناء پر ہوتی ہیں۔اور جب وہ پوری ہوتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بناء کسی قیاس پر نہیں۔کیونکہ قیاس نہیں بتا سکتا کہ زید اگر بکر سے اپنی لڑکی کا نکاح کرے گا تو ہلاک ہو جائے گا۔اور اگر کوئی ایسی خبر دیتا ہے اور وہ پوری ہو جاتی ہے اور اور بھی کثرت