انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 112 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 112

انوار العلوم جلد ۴ ۱۱۲ علم حاصل کرو کیلئے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ پہلے انسان بنے اور اپنے اندر سے درندگی کی تمام خصلتیں نکال دے کیونکہ جن میں یہ خصلتیں پائی جاتی ہیں وہ قرآن کریم سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ پس انسان بن جاؤ تا آگے بڑھ سکو اور خدا کے محبوب بن جاؤ - خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اس امر کی توفیق دے۔ بقیه تقریر (بعد نماز ظهر و عصر) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں اپنے دوستوں کو اصل مضمون کے شروع کرنے سے پہلے ایک اور نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔ انہیں چاہئے کہ جب قادیان آیا کریں تو اتنی فرصت ضرور نکالا کریں کہ جلسہ کے سارے دن یہاں ٹھہر کر لیکچر سن سکیں بعض لوگ آتے پیچھے ہیں اور جانے کی پہلے تیاری کرنے لگ جاتے ہیں۔ میرا تو اس میں کوئی بھلا نہیں ہوتا میں تو صرف ان کی ہمدردی کیلئے کہتا ہوں کہ اپنے کاموں سے اگر دین کیلئے وہ وقت نکالیں گے تو یقیناً یقینا ان کا کوئی نقصان نہیں ہو گا ہاں فائدہ ضرور ہو گا۔ پس تمام لیکچروں کو تسلی اور اطمینان کے ساتھ سننا چاہئے۔ جہاں اتنا وقت دنیاوی دھندوں میں خرچ کیا جاتا ہے وہاں اس کام کیلئے بھی ضرور وقت نکالنا چاہئے جس کیلئے خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے جو یہ ہے۔ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ (الذريت: ۵۷)۔ کیا کوئی انسان ایسا کرتا ہے کہ گھر سے تو ایک دوست کو ملنے کیلئے جائے مگر سارا دن ادھر اُدھر پھرنے میں خرچ کردے اور شام کو دوست کے مکان سے باہر کھڑا ہو کر ا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ کر واپس آجائے۔ پس جب ایک معمولی دوست کے متعلق ایسا نہیں کیا جاتا تو جب آپ لوگ خدا کیلئے یہاں آتے ہیں تو چاہئے کہ خدا کی راہ میں وقت بھی خرچ کیا کریں۔ اب میں اپنا مضمون شروع کرتا ہوں۔ میں نے آج کچھ نصائح بیان کرتی ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا اور اس نے توفیق دی تو کل بھی کچھ بیان کروں گا لیکن اتنا بتا دیتا ہوں کہ