انوارالعلوم (جلد 4) — Page 111
انوار العلوم جلد ۴ علم حاصل کرو کسی کی کوئی ایسی کمزوری جس سے شریعت کا رکن نہ ٹوٹتا ہو بری نہ لگے۔بھلا بتاؤ تو سہی اگر تم میں سے کوئی کھانا کھا رہا ہو اور غلاظت سے بھرا ہوا اس کا بچہ پاس آبیٹھے تو اسے برا لگے گا۔ہرگز نہیں۔اس قسم کی باتیں بڑی تو غیر کی لگا کرتی ہیں اپنوں کی نہیں لگتیں لیکن جب تم ایک دوسرے کے بھائی ہو تو پھر کیونکر ہو سکتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے سے ناراض ہو جاؤ۔اگر کسی میں کوئی شرعی کمزوری ہو تو بھی نرمی سے سمجھاؤ اس کیلئے دعائیں مانگو، محبت اور پیار سے نصیحت کرو کیونکہ محبت اور پیار کی بات جو اثر رکھتی ہے وہ سختی اور درشتی والی بات نہیں رکھتی۔اس بات کو خوب یاد رکھو کہ اب زمانہ آپس کی لڑائی جھگڑے کا نہیں بلکہ بہت خطرناک ہے۔میں یہ نہیں جانتا کہ مشیت ایزدی کیا کرنے والی ہے مگر یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ کچھ ایسے امور ظاہر کرنے والی ہے جو دنیا میں اس سے پہلے اس نے کبھی ظاہر نہیں کئے اس لئے آپس میں محبت اور پیار بڑھاؤ۔رسول کریم فرماتے ہیں جو شخص خدا کیلئے کسی سے محبت کرتا ہے قیامت کے دن خدا تعالٰی کا سایہ اس پر ہو گا۔پس جب قیامت ایسے خطرناک اور روح فرسا وقت میں خدا کا سایہ ہو گا تو پھر اس دنیا میں کیوں نہ ہوگا اس لئے ایک دوسرے کے ساتھ خدا کیلئے ہی محبت کرو تاکہ اسی دنیا میں تم پر خدا کا سایہ ہو۔پھر یہ بھی تو خیال کرو کہ اگر آپ لوگ بطور خود دنیا میں صادق دوستوں کی تلاش میں نکلتے تو کبھی نہ پاسکتے۔اور نگزیب لکھتا ہے کہ مجھے ساری عمر میں ایک ہی صادق دوست ملا ہے لیکن تمہیں تو خدا تعالیٰ نے تلاش کر کے صادق دوست بھیج دیئے ہیں۔پھر کیسے افسوس اور رنج کی بات ہوگی اگر تم ان سے محبت اور الفت نہ پیدا کرو۔پس تم آپس میں یگانگت اور محبت کا وہ نمونہ دکھلاؤ کہ عداوت اور نا اتفاقی کے لفظ ہی تمہاری لغت سے مٹ جائیں۔میں نے عورتوں میں بیان کیا تھا اور آپ لوگوں کے سامنے بھی کہتا ہوں کہ خدا کا محبوب بننا تو ایک بہت بڑی بات ہے اور مسلمان بننا بھی کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔پہلے انسان تو بنو جب کوئی انسان بن جائے تو پھر مسلمان بن سکتا ہے اور پھر خدا تعالی کا محبوب بھی بن سکتا ہے۔انسان بننے کے یہ معنی ہیں کہ وہ اخلاق سیکھ لو جو انسانیت کیلئے لازمی ہیں اس کے بعد مسلمان بننے کی باری آئے گی۔اسلام گدھوں، بھیڑیوں اور کتوں وغیرہ حیوانوں کیلئے نہیں آیا بلکہ انسانوں کیلئے آیا ہے لیکن جن میں ان حیوانوں والے اخلاق اور عادات پائی جاتی ہیں وہ اسلام کے مستحق کہاں ہو سکتے ہیں۔پس پہلے انسان بنو تو پھر مسلمان بن سکو گے۔انسان