انوارالعلوم (جلد 4) — Page 90
انوار العلوم جلد ۴ ۹۰ علم حاصل کرو دو أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ وَأَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلاً وَ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا- (النساء: ۷۵ ۸۱) مجلس وعظ میں صبر سے بیٹھنا چاہئے میرا طریق ان گذشتہ جلسوں میں جو میرے عہد میں ہوتے ہیں یہ رہا ہے کہ میں مردوں میں دو دن تقریر۔کر کے آخری دن مستورات میں تقریر کرتا رہا ہوں۔چونکہ عورتوں کے ساتھ بہت سے چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ہیں جو بہت شور کرتے ہیں اس لئے ان میں تقریر کرتے وقت بہت زور سے بولنا پڑتا ہے اور ان میں وعظ کرنے کے بعد حلق اچھی طرح بولنے کے قابل نہیں رہتا۔اس دفعہ عورتوں کی طرف سے شکایت کی گئی کہ کیا مردوں کا ہم سے زیادہ حق ہے کہ اُن کیلئے تو دو تقریریں کی جاتی ہیں اور ہمارے لئے ایک اور وہ بھی آخری دن- احمدیت نے عورتوں کو جائز آزادی تو سکھاہی دی ہے اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم میں بھی تقریریں ہونی چاہئیں۔ان کے اس مطالبہ کو قبول کر کے پہلے دن جو اُن میں تقریر کی گئی ہے تو اس سے حلق کے خراب ہونے کا خیال درست نکلا۔کل ان کے جلسہ میں اس قدر زور اور اونچی آواز سے بولنا پڑا کہ گلا بیٹھ گیا ہے اس لئے شاید سب دوستوں کو میری آواز نہ پہنچتی ہو۔اگر ایسا ہو تو آپ صاحبان یہ بات یاد رکھیں جیسا کہ میں نے گذشتہ جلسہ کے موقع پر بھی بتلایا تھا کہ کئی مجلسیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ ان میں یونہی بیٹھنا بھی بہت بڑے فائدے کا موجب ہو جاتا ہے اور اگر ان میں بیٹھے ہوئے ایک لفظ بھی کان میں نہ پڑے تو بھی انسان ایسا اثر لے کر اُٹھتا ہے کہ مالا مال ہو جاتا ہے اس لئے اگر کسی دوست تک ابھی میری آواز نہ ہو تو بھی وہ یہ خیال نہ کریں کہ ان کا بیٹھنا بے فائدہ ہوگا بلکہ خدا تعالیٰ انہیں ضرور نفع بخشے گا، پھر مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ میری آواز ان تک پہنچ جائے گی۔ہمارے خاندان میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ بولتے وقت ابتداء میں آواز نیچی ہوتی ہے لیکن بعد میں بہت اونچی ہو جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی جب تقریر شروع فرماتے تو ابتداء میں بڑی دھیمی آواز ہوتی مگر بعد میں بہت اونچی ہو جاتی اور مسجد مبارک میں تقریر کرتے ہوئے کی آواز بہشتی مقبرہ کو جانے والی سڑک پر بخوبی سنائی دیتی۔پس اس وقت اگر آپ صاحبان میں سے کسی کو میری آواز نہ پہنچے تو وہ صبر سے کام لیں جلدی ہی انشاء اللہ ان تک آواز