انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 43

العلوم حيله ۴۳ عورتوں کا دین سے والہ راست اپنے بندوں کو سب کچھ دے سکتا تھا۔لیکن اس نے آپ دینے کی بجائے بندوں کے ذریعہ دینا چاہا ہے تاکہ دینے والے بھی ثواب اور اجر کے مستحق ہوں۔روزہ رکھنا ہیں۔حج کرنا تیرا حکم روزہ کا ہے۔ہمارے ملک میں بعض مرد اور عورتیں نماز نہیں پڑھتے۔مگر روزے رکھتے ہیں۔یہ بھی ضروری حکم ہے اور اس میں بڑے بڑے فوائد چوتھا حکم حج کا ہے اگر سفر کرنے کے لئے مال ہو، راستہ میں کوئی خطرہ نہ ہو بال بچوں کی نگرانی اور حفاظت کا سامان ہو سکتا ہو تو زندگی میں ایک دفعہ حج کرنے کا حکم ہے۔یہ بڑے بڑے حکم ہیں جو ہر مومن مرد اور عورت کے لئے ضروری ہیں۔ان خدمات دین کے علاوہ اور بہت کی دینی خدمتیں ہیں جو کی جاسکتی ہیں اور میں نے بتایا ہے کہ آنحضرت ا کے وقت اور آپ کے بعد مسلمان عورتوں نے بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں۔حتی کہ اسلام کے لئے جانیں دے دی ہیں اور جس طرح اس وقت اسلام پر مشکلات اور مصائب کے دن تھے اسی طرح اب بھی ہیں۔اس لئے اس وقت بھی اسی قسم کی خدمتیں کرنے والی عورتوں کی ضرورت ہے۔یہ تو آپ کو معلوم ہو گا کہ جس طرح رسول کریم کے وقت دنیا کی اصلاح کے لئے آپ کو کھڑا کیا گیا تھا۔اسی طرح اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود کو کھڑا کیا گیا ہے۔اس وقت اسلام کی یہ حالت ہو چکی تھی کہ خود مسلمان کہلانے والے اس پر حملے کرانے کے موجب ہو رہے تھے۔چنانچہ وہ اپنی نادانی سے یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ حضرت حضرت عیسی وفات پاچکے ہیں مینی آسان پر بیٹھے ہیں اور کسی وقت زمین پر آئیں گے۔اس عقیدہ سے اسلام پر کئی ایک اعتراض پڑتے ہیں۔ایک تو یہ کہ قرآن کریم جھوٹا ہوتا ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ حضرت عیسی وفات پاچکے ہیں۔دوسرے اس وجہ سے بہت سے مسلمان عیسائی ہو گئے ہیں۔کیونکہ جب پادریوں نے ان کے سامنے یہ بات پیش کی کہ دیکھو حضرت عیسی زندہ آسمان پر ہیں اور تم بھی اس کو مانتے ہو لیکن تمہارا رسول وفات پاچکا ہے اور زمین میں دفن ہے۔اب تم خود ہی بتاؤ کہ کس کا درجہ اعلیٰ ہوا اور یہ تو تم مانتے ہی ہو کہ تمہارے رسول کا درجہ سب رسولوں سے بڑا ہے اور جب اس سے بھی حضرت مینی کا درجہ اعلیٰ ہوا تو معلوم ہوا