انوارالعلوم (جلد 4) — Page 34
انوار العلوم جلدم عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے کی بڑی خدمت کی کیونکہ انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ جس طرح مرد خدمت دین کرتے ہیں ہم بھی کر سکتی ہیں۔شاید یہ بات بعض کو معلوم نہ ہو کہ سب سے پہلے جو آنحضرت ﷺ پر ایمان لائی وہ ایک عورت تھی۔رسول کریم غار حرا میں عبادت کیا کرتے تھے۔وہاں آپ پر جبرئیل نازل ہوا اور آپ کو خدا کا کلام سنایا آپ کے لئے چونکہ یہ بات بالکل نئی تھی اس لئے آپ سمجھ نہ سکے اور خیال کیا کہ شاید نفس کا دھوکا ہو گا۔ایسا نہ ہو کہ یہ غلطی ہو۔آپ خائف ہوئے اور حضرت خدیجہ سے کہا کہ مجھے بیماری ہو گئی ہے۔آپ نے اس حالت کا نام بیماری رکھا لیکن خدیجہ سمجھ دار تھیں۔گو اس زمانہ میں وحی نہ ہوتی تھی لیکن آپ سمجھ گئیں کہ یہ وحی الہی ہے۔آج تو تمام لوگ سمجھتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے کلام آیا کرتا ہے پھر بھی دعویدار کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاگل ہو گیا۔لیکن باوجود اس کے کہ حضرت خدیجہ اس قوم سے تھیں جس کو خدا پر ایمان نہ تھا۔کوئی الہامی کتاب اس کے پاس نہ تھی۔الہام کی وہ قائل نہ تھی پھر بھی آپ نے ہی کہا کہ آپ کو الہام الہی ہوا ہے اور یہ ہرگز بیماری نہیں ہے۔كَلَّا وَاللهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا حضرت خدیجہ نے کہا آپ کو بیماری نہیں بلکہ یقینی طور پر کلام الہی ہے۔آپ لوگوں سے نیک سلوک کرتے ہیں۔صلہ رحمی کرتے ہیں۔مشکلات میں ان کی مدد کرتے ہیں۔پس خدا آپ کو ہرگز ذلیل نہ کرے گا۔ابخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى رسول اللہ ﷺ یہ ایک عورت تھی جو اس طرح ایمان لائی کہ مردوں میں بھی اس کی مثال نہیں پائی جاتی۔پھر اعمال کو دیکھتے ہیں تو حضرت خدیجہ کوئی معمولی ایمان نہ لائیں۔ایسا ایمان لائیں کہ جب دشمنوں نے آنحضرت ا پر حملے کرنے شروع کئے تو انہوں نے اپنا سارا مال آپ کے سپرد کر دیا کہ دین کے راستہ میں خرچ کر دیں۔شاید کوئی سمجھے کہ یہ تو آنحضرت ﷺ کی بیوی تھیں اس لئے انہوں نے جو کچھ کیا اپنے خاوند کی عزت کے لئے کیا مگر نہیں آپ ہی اسلام میں ایک عورت نہیں گزریں بلکہ اور بھی کئی ایک ایسی تھیں جنہوں نے اخلاص اور محبت کا ایسا نمونہ دکھلایا کہ جس کی نظیر نہیں ملتی۔چنانچہ جنگ احد کا واقعہ ہے کہ کفار تین ہزار کا لشکر لیکر آئے اور ایک عورت کا اخلاص ادھر سے ایک ہزار جاں نثار آنحضرت ا کے ساتھ تھے۔لڑائی کے وقت مسلمانوں کے ایک گروہ سے ایسی غلطی ہوئی کہ جس کی وجہ سے اسلامی لشکر کے