انوارالعلوم (جلد 4) — Page 473
انوار العلوم - جلد ۴ خطاب جاسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء اشاعت کا ہے جس کا کام مخالفین کے اعتراضات کے جواب لکھنا اور ان کو موزوں طریق سے شائع کرنا ہے۔اور تبلیغ کرنا اور تبلیغ کے لئے سامان بہم پہنچانا ہے۔دوسرا محکمہ تعلیم و تربیت کا ہے۔جس کا کام جماعت کی تعلیم اور تربیت کی طرف توجہ کرنا ہے۔تیسرا محکمہ بیت المال کا ہے۔اور چوتھا محکمہ امور عامہ کا یعنی جماعت کے مختلف امور مثلاً نکاح شادیاں کرانا۔گورنمنٹ سے معاملات اور تعلقات کا انتظام کرنا وغیرہ وغیرہ۔اور پانچواں محکمہ قضاء کا ہے اور چھٹا افتاء کا۔ان محکموں نے اس سال کیا کام کیا ہے۔اس کے متعلق کل کام کرنے والے اپنے اپنے صیغہ کی رپورٹ آپ لوگوں کو سنائیں گے۔لیکن اس کے علاوہ بعض باتیں ایسی ہیں جنہیں شائد وہ پیش نہ کر سکیں اس لئے میں سنا دیتا ہوں۔در حقیقت اس انتظام کا پہلا سال ہونے کی وجہ سے نہ تو کام کرنے والے اور نہ کام کرانے کو والے اپنے اپنے کاموں کو اچھی طرح سمجھ سکے ہیں۔پھر دفتروں کے ابتدائی کام مثلا رجسٹر بنانا دفتروں کا انتظام کرنا وغیرہ باتوں کی وجہ سے جس طرح کام ہونا چاہئے تھا اس طرح نہیں ہو سکا۔مگر باوجود اس کے کہ کام کرنے والے اکثر ایسے اشخاص ہیں جو اپنے اصلی فرائض کی ادائیگی کے علاوہ آنریری طور پر اس سلسلہ میں بھی کام کرتے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے بہت دیانت داری اور ہوشیاری سے کام کیا ہے۔اور یہ ذکر میں اس لئے کرتا ہوں کہ ان کا تعلق آپ لوگوں سے ہے اور آپ لوگ جب تک ان کی پوری ہمدردی اور امداد نہ کریں وہ کام نہیں کر سکتے۔پس میں ان کارکنوں کی جو اب کام کر رہے ہیں یا آئندہ کریں گے سفارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ ان کے لئے دعائیں کریں۔اور ہر طرح ان کو امداد دیں۔ان کو خدا تعالٰی نے دین کی خدمت کا موقع دیا ہے۔اگر وہ اچھی طرح اور دیانت داری سے اس خدمت کو نبا ہیں گے تو وہی انعام پائیں گے جو خدا کے دین کی خدمت کرنے والے پہلے لوگوں نے پائے۔اور اگر کوتاہی کریں گے تو اس کے نتیجہ میں جو کچھ ہو گا اس فقرہ کو میں ختم نہیں کر سکتا۔بہر حال بہت کچھ اس سال کام ہوا ہے۔امور عامہ کے متعلق۔ا امور عامہ کی کارگزاری ہی میں دیکھتا ہوں۔گورنمنٹ کے تعلقات کے متعلق یہ سال ایسا خطرناک گزرا ہے کہ بڑے بڑے عقلمند اور سمجھدار اس کو میں بہہ گئے جو گورنمنٹ کے خلاف چلی۔اللہ تعالیٰ کا یہ فضل تھا کہ یہ محکمہ بن گیا جس نے بہت بڑا کام کیا۔خصوصاً پنجاب میں