انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 355

۳۵۵ عرفان از انوار العلوم جلد " کے ذہن نشین کرائی جا سکتی اور ہر ایک شخص اس کو سمجھ سکتا مگر ایسا نہیں ہو تا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھکر اور کس کو انسانوں سے محبت اور ہمدردی ہو سکتی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے متعلق فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ - (الشراء:۲) کہ کیا تو اپنے آپ کو اس لئے ہلاک کر لے گا کہ سب لوگ مومن کیوں نہیں ہو جاتے۔تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو لوگوں کے اس قدر خیر خواہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے حق میں فرمایا ہے کہ کیا تو ان کے لئے اپنے آپ کو ہلاک کر لے گا۔وہ اگر معرفتِ الہی کو لفظوں میں بیان کر سکتے تو ضرور کر دیتے۔لیکن آپ نے بھی بیان نہیں کیا۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفان الہی چیز ہی ایسی ہے جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی اس کا تعلق قلب سے ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا عرفانِ الہی خدا کے پالینے کو کہتے ہیں۔اور اس کی حقیقت لفظوں میں نہیں بتائی جا سکتی۔اگر ایسا ہو سکتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود سب کو عارف بنا جاتے۔پس میں بھی حقیقت بیان نہیں کرونگا اور نہ کر سکتا ہوں ہاں اس کے حصول کے ذرائع جو بتائے گئے ہیں وہ بیان کرونگا۔معلوم لکھتے ہیں کہ مرید کے احوال سے پیر آگاہ نہیں ہوتا اور پیر کی حالت سے مرید کو کوئی خبر نہیں ہوتی۔اس کا مطلب یہی ہے کہ ان کے دل میں جو کیفیتیں ہوتی ہیں وہ ایک دوسرے کو نہیں ہوتیں۔اور ایک کی قلبی کیفیت کو دوسرا معلوم نہیں کر سکتا۔دراصل یہ ایک استعداد ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔حتی کہ جس کو یہ حاصل ہوتی ہے وہ خود بھی اسے بیان نہیں کر سکتا۔ہاں اس کے حاصل کرنے کے طریق ہیں وہ بیان کئے جاسکتے ہیں اور وہی میں بیان کرونگا۔آگے یہ کہ ان پر عمل کرنے سے کیا کیفیت پیدا ہوتی ہے ؟ اس کو نہ کوئی آج تک بیان کر سکا ہے اور نہ میں بیان کر سکتا ہوں۔جس طرح یہ تو کسی کو بتایا جا سکتا ہے کہ میٹھا اس طرح بنتا ہے ، اس طرح کا ہوتا ہے ، لیکن اس کا مزا نہیں بتا سکتے۔جب تک کہ رکھلا نہ دیں۔اسی طرح یہ تو بتا سکتے ہیں کہ عرفان الہی اس طرح ہوتا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتے کہ اس کی کیفیت کیا ہوتی ہے ہاں جب کوئی اسے حاصل کر لے تو اسے اس کی کیفیت خود بخود معلوم ہو جاتی ہے۔اب میں بیان کرتا ہوں کہ عرفان الہی حاصل کرنے ہستی الہی کا پتہ لگانے کے ذریعے کے صحیح ذرائع اور طریق کیا ہیں۔یہ تو میں بتا چکا