انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 243

انوار العلوم جلد ۴ سم سهام ۲ اصلاح اعمال کی تلقین لوگوں کو مل سکتے ہیں اور تمہارے لئے رحمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں اور فضل کے فوارے چل رہے ہیں مگر جہاں خدا کے رحم کی پھوار برس رہی ہے وہاں آگ کی بارش بھی ہو رہی ہے۔اب جس کے نیچے کوئی اپنے آپ کو لے جائے گا وہی اس پر پڑے گا۔ہماری تو جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ آگ چھوڑ کر پانی کی طرف آئیں اور اپنے آپ کو اس کے نیچے رکھ دیں۔اپنے اندر تغیر پیدا کریں تاکہ لوگوں کے دلوں کو فتح کر سکیں اور یہ کام بہت ہی مشکل کام ہے جب تک اپنے اندر خاص تبدیلی نہ پیدا کی جائے گی اس وقت تک نہیں ہو سکے گا۔لاہور کی جماعت کو خاص طور پر متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ جماعت لاہور سے خطاب قادیان کے بعد اگر ہماری جماعت کا کوئی مرکز ہو سکتا ہے تو وہ تو لاہو رہی ہے جہاں ہر طرف سے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔اس لئے قادیان کے بعد اگر تبلیغ میں کوئی جگہ محمد و معاون ہو سکتی ہے تو وہ یہی جگہ ہے کیونکہ ہر طرف کے لوگ یہاں جمع ہوتے ہیں اور پھر یہاں سے تمام ملک میں پھیل جاتے ہیں اس لئے یہاں کی جماعت کی ذمہ داریاں بہت بڑھی ہوئی ہیں۔مگر میں دیکھتا ہوں ان کی کو تاہیاں بھی بہت بڑھی ہوئی ہیں اس کی وجہ یہ نہیں کہ لوگوں میں اخلاص نہیں۔بہت بڑا حصہ مخلص ہے لیکن وہ مجموعی طور پر اور مل کر کام نہیں کرتے ہر ایک الگ الگ کام کر رہا ہے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ سب سے پہلے تو اپنے قلوب اور اعمال کی اصلاح کرو اور پھر اپنی ذمہ داریوں کو دیکھو اگر تم ان ذمہ داریوں کو پورے طور پر ادا کرو تو یقیناً سمجھ لو کہ تمہارے لئے انعامات کے حصول کے دروازے کھل گئے ہیں اللہ تعالی آپ لوگوں کو توفیق دے کہ اسلام اور سلسلہ کی ترقی کے لئے آپ بہت کچھ کام کر سکیں۔الفضل اا مارچ ۱۹۱۹ء )