انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 239

۳۳۹ اصلاح اعمال کی تلقین چنانچہ دیکھ لو حضرت مسیح موعود نے ایک جگہ بیٹھ کر کس طرح ہر جگہ اپنا اثر پہنچا دیا ہے۔گو آج دہ اثر ہر جگہ نظر نہیں آتا لیکن زمانہ بتائے گا اور بتا رہا ہے کہ کوئی جگہ نہیں جہاں آپ کا اثر نہیں پہنچ چکا۔تو قلب کی اصلاح سب سے ضروری ہے جو اس کی اصلاح نہیں کرتا وہ غفلت میں پڑا سو رہا ہے وہ اسلام کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے کیونکہ اس کا قلب ایسی بدبو پھیلا رہا ہے جس کا اثر دوسروں پر برا پڑتا ہے اور وہ اسلام سے دور ہو جاتے ہیں۔پس میں آپ لوگوں کو ہدایت قلوب کی اصلاح سے اشاعت اسلام میں آسانی کرتا ہوں کہ اپنے قلوب کی اصلاح کرو تاکہ تمہارے ذریعہ اشاعت اسلام میں آسانیاں پیدا ہوں۔اگر ہماری جماعت کے لوگ قلب کی پوری پوری اصلاح نہ کریں گے تو نہ صرف خود ایمان کے اعلیٰ درجہ کو حاصل نہ کر سکیں گے بلکہ دوسروں کے ایمان لانے میں بھی روک بنیں گے آج کل کئی لوگوں نے اصلاح چندہ دینا سمجھ رکھی ہے اور وہ اپنی ہمت کے مطابق چندہ دیتے ہیں وصیتیں کرتے ہیں اور بھی کئی قسم کی قربانیاں کرتے ہیں مگر بعض اوقات چھوٹی سی بات سے ٹھوکر کھا جاتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ گوان کے ظاہری اعمال اچھے تھے لیکن ان کے دل میں ایمان مضبوطی کے ساتھ گڑا ہوا نہیں تھا اور انہیں قلب کی پوری صفائی حاصل نہ تھی۔ان کی حالت ایسی ہی تھی جیسے پاخانہ پر کھانڈ پڑی ہو اور ذرا سی ٹھوکر سے بدبو نکل آئے۔اس قسم کی کئی مثالیں مل سکتی ہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتیں ٹھوکر کا موجب ہوئی ہیں اور پھر ایسے لوگوں نے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی کہ ان کے ذریعہ کتنا فتنہ پیدا ہو گا۔ایک آدمی کے متعلق جب معلوم ہوا کہ وہ ڈگمگا رہا ہے ہے تو میں نے اس کے پاس آدمی بھیجے جنہیں اس نے کہا کہ مجھے روپیہ کی ضرورت تھی جو میاں صاحب نے نہیں دیا اور لاہوری احباب نے دے دیا ہے اب میں کیا کروں اور کس طرح ان سے ہٹوں۔اس بات کو اگر مان بھی لیا جائے کہ ہماری غلطی ہے اور ہم نے اس وقت اس کی امداد نہیں کی۔(حالانکہ اسے یہ دھوکا اپنے ہی گھر سے لگا ہے) تو بھی میں کہتا ہوں اس سے یہ کس طرح معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نبی نہ تھے۔پھر مجھے تو جو اس کا جی چاہتا کہہ سکتا تھا لیکن اس کی وجہ سے اسے یہ کس طرح پتہ لگا کہ غیر احمدی مسلمان ہیں۔میرے روپیہ دینے یا نہ دینے میرے خاطر کرنے یا نہ کرنے سے مسئلہ نبوت مسیح موعود پر کیا اثر پڑ سکتا ہے لیکن اس بات سے ٹھو کر کھا کر وہ کہیں کا کہیں جا پڑا۔پس اس بات سے اس کے عقائد کا بگڑ جانا بتا رہا