انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 206

رالعلوم جلدم ۲۰۶ حقیقت الاحمر متوجہ کیا کہ بعض لوگوں کی طرف سے جو فتنہ جماعت میں پیدا کیا جاتا ہے مجھے ڈر ہے کہ میں فوت ہو جاؤں تو یہ فتنہ جماعت کے لئے مضر ہو۔اس لئے دعا کرو کہ اللہ تعالی کوئی ایسی تدبیر سمجھائے کہ زندگی یا موت ہر حالت میں اللہ تعالٰی کے فضل سے اس فتنہ کے شر سے نجات حاصل ہو جاوے۔پس اگر بیماری نے عقائد کے متعلق کوئی تبدیلی پیدا کی ہے تو یہی کہ میں ان عقائد پر آگے سے بھی زیادہ یقین کے ساتھ قائم ہوں۔اور واقعات نے اس پر شہادت دے دی کہ میں اپنی نفسانیت کی وجہ سے قائم نہیں ہوں بلکہ میرا دل اس بات پر مطمئن ہے کہ وہی حق بھی ہے ہے۔پس میں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ بھی بچے دل سے ان تمام مخالفت کے سامانوں کو بھلا کر جو آپ کے دل کو مجھ سے نفرت دلانے کا باعث ہوئے ہوں اس امر پر غور کریں کہ خدا تعالیٰ نے جس شخص کو نبی کہا ہے۔نبی کریم اللہ جسے نبی کے نام سے یاد فرماتے ہیں۔پہلے بزرگ جسے نبی کہتے چلے آئے ہیں وہ خود فرماتا ہے کہ میں خدا کے حکم کے مطابق نبی ہوں اور اس پر قائم ہوں جب تک کہ زندہ رہوں۔اور جو کہتا ہے کہ میں صرف اس قسم کا نبی کہلانے سے منکر ہوں کہ گویا میں نئی شریعت لایا ہوں یا رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم سے الگ ہو کر نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں۔اور جسے آپ بھی کچھ مدت پہلے نبی لکھتے چلے آئے ہیں آج اس کو غیر نبی کہہ کر کیوں خدا تعالی نبی کریم ا ، بزرگان امت اور مسیح موعود کی ہتک اور تکذیب کی جاتی ہے اور خود اپنے اقوال کو رد کیا جاتا ہے۔کیا یہ درست نہیں کہ حضرت مسیح موعود کی ہتک کرنے والے آپ کے ارد گرد جمع ہو رہے ہیں۔محمد صادق سندھی جو حضرت مسیح موعود کی نسبت لکھتا ہے کہ ان کے اندر بھی نفسانیت اور عجب تھا۔جب تک کہ اس نے صاف طور پر احمدیت سے ہی انکار نہیں کر دیا آپ کا مخلص کہلا تا رہا۔حضرت صاحب کے علی نبی ہونے کے متعلق گفتگو کرتے وقت یہ فقرہ کہنے والے کہ ظلّ پر تو جوتیاں مارنی بھی جائز ہوتی ہیں آپ کے مقرب ہیں حضرت صاحب پر گندے سے گندے اور بخش سے نخش الزامات لگانے والا اور پھر اپنی غلطی کا اقرار نہ کرنے والا اپنی کتاب عسل مصفی میں حضرت صاحب کی نسبت لکھنے والا کہ مولوی نور الدین صاحب آپ سے تقویٰ میں زیادہ تھے آپ کا خاص دست و بازو ہے۔آپ کے ہم خیالوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی ساٹھ فی صد پیشگوئیاں غلط نکلیں یا یہ کہ آپ کا الهام دخل شیطانی سے پاک نہیں۔آپ کی تو انجمن کی طرف سے شائع ہونے والے رسالہ المہدی میں حضرت صاحب کی نسبت نہایت