انوارالعلوم (جلد 4) — Page 112
انوار العلوم جلد ۴ ١١٣ علم حاصل کرو کیلئے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ پہلے انسان بنے اور اپنے اندر سے درندگی کی تمام خصلتیں نکال دے کیونکہ جن میں یہ خصلتیں پائی جاتی ہیں وہ قرآن کریم سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔پس انسان بن جاؤ تا آگے بڑھ سکو اور خدا کے محبوب بن جاؤ۔خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اس امر کی توفیق دے۔بقیہ تقریر (بعد نماز ظهر و عصر) تشیر ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں اپنے دوستوں کو اصل مضمون کے شروع کرنے سے پہلے ایک اور نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔انہیں چاہئیے کہ جب قادیان آیا کریں تو اتنی فرصت ضرور نکالا کریں کہ جلسہ کے سارے دن یہاں گھر کر لیکچر سن سکیں بعض لوگ آتے پیچھے ہیں اور جانے کی پہلے تیاری کرنے لگ جاتے ہیں۔میرا تو اس میں کوئی بھلا نہیں ہوتا میں تو صرف ان کی ہمدردی کیلئے کہتا ہوں کہ اپنے کاموں سے اگر دین کیلئے وہ وقت نکالیں گے تو یقیناً یقینا ان کا کوئی نقصان نہیں ہو گا ہاں فائدہ ضرور ہو گا۔پس تمام لیکچروں کو تسلی اور اطمینان کے ساتھ سننا چاہئے۔جہاں اتنا وقت دنیاوی دھندوں میں خرچ کیا جاتا ہے وہاں اس کام کیلئے بھی ضرور وقت نکالنا چاہئے جس کیلئے خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے جو یہ ہے۔مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ (الذریت: ۵۷)۔کیا کوئی انسان ایسا کرتا ہے کہ گھر سے تو ایک دوست کو ملنے کیلئے جائے مگر سارا دن ادھر اُدھر پھرنے میں خرچ کر دے اور شام کو دوست کے مکان سے باہر کھڑا ہو کر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ کر واپس آجائے۔پس جب ایک معمولی دوست کے متعلق ایسا نہیں کیا جاتا تو جب آپ لوگ خدا کیلئے یہاں آتے ہیں تو چاہئے کہ خدا کی راہ میں وقت بھی خرچ کیا کریں۔اب میں اپنا مضمون شروع کرتا ہوں۔میں نے آج کچھ نصائح بیان کرنی ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا اور اس نے توفیق دی تو کل بھی کچھ بیان کروں گا لیکن اتنا بتا دیتا ہوں کہ