انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 62

پیغام مسیح موعود کرتا ہے۔اگر اللہ تعالٰی آپ لوگوں میں سے جو اس جگہ موجود ہیں بعض کو اس کام کی توفیق دے تو اس کے مبارک نتائج میں تو کسی کو شک ہو ہی نہیں سکتا۔اور اس وقت ضرورت ہے کہ وہ لوگ جو ایک ہی ملک میں رہتے ہیں بلکہ ایک ہی شہر میں رہتے ہیں ایک ہی زبان بولتے ہیں ایک ہی کنویں سے پانی پیتے ہیں اور ایک ہی دریا میں نہاتے ہیں۔آپس میں بغض و عناد کو ترک کر کے صلح کی طرف قدم بڑھا ئیں۔اس پیغام کے علاوہ ایک اور بھی پیغام ہے جو میں آپ لوگوں کو پہنچانا چاہتا ہوں دوسرا پیغام اور وہ حضرت مسیح موعود کا دعوئی ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک برگزیدہ ہم میں مبعوث کیا ہے اس کو قبول کرو۔میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں اس کی صداقت کے دلائل پیش کروں۔ہاں ایک چھوٹی سی بات بیان کرتا ہوں اس سے صداقت پسند لوگ سمجھ سکتے ہیں۔اور وہ یہ کہ ایک شخص خدا تعالٰی کی طرف سے آنے کا دعویٰ کرتا ہے اور جو اس کے مقابلہ کے لئے اٹھتا ہے گرایا جاتا ہے۔جو اسے رسوا کرنا چاہتا ہے خود رسوا ہو جاتا ہے جو اسے دکھ دینا چاہتا ہے خود دکھ اٹھاتا ہے تو کیا ایسا شخص مفتری ہو سکتا ہے ؟ اگر یہ مان لیا جائے کہ (نعوذ باللہ ) ایسا انسان مفتری ہو سکتا ہے تو پھر خدا کی ہستی میں بھی شک پیدا ہو جائے گا۔کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کی حکومتیں ایسے شخص کو جو جھوٹے طور پر ان کی طرف سے عہدہ دار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے پکڑتی اور سزا دیتی ہیں مگر ایک شخص کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں حالانکہ وہ نہیں آیا تو اسے خدا تعالی کچھ نہیں کہتا بلکہ وہ ہر مقابلہ میں فتح پاتا اور ہر جگہ نصرت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔اگر ایسا ہو جائے تو پھر بچے نبی کا کوئی معیار نہیں رہ جاتا۔پس آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ پر غور کریں کہ جس کی سچائی کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ لاکھوں نشان ظاہر کئے قادیان ہی ایک بہت بڑا نشان ہے ایک وقت تھا کہ وہاں ضروری چیزیں بھی نہ مل سکتی تھیں ایک چھوٹا سا گاؤں تھا۔ہفتہ میں شائد ایک دفعہ ڈاک آتی تھی اور وہاں کے پرائمری سکول کے مدرس کو تین روپے ماہوار الاؤنس ڈاک کے کام کا ملا کرتا تھا۔لیکن اب وہاں آبادی کی کثرت سے زمینوں کی اس قدر قیمت بڑھ گئی ہے کہ بڑے بڑے شہروں میں بھی اتنی نہ ہوگی۔اور یورپ امریکہ اور افریقہ سے ڈاک آتی ہے اور دور دراز ملکوں سے لوگ کھنچے آتے ہیں۔ایک سب پوسٹماسٹر اور کلرک کام کرتے ہیں۔بے شک بہت سے شہروں میں اس سے بڑا کام ہوتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا