انوارالعلوم (جلد 3) — Page 552
۵۵۲ زندہ خدا کے زیر دست نشان بولنے لگتے ہیں۔غرض ان کی دوستی ہر قسم کے سموم کا تریاق اور ان کی دشمنی ایک سخت زہر ہوتی ہے۔جس کے کھانے کے بعد کوئی انسانی تدبیر انسان کو ہلاکت سے بچا نہیں سکتی۔موجودہ زمانہ میں لوگ روحانیت سے جس قدر دور چلے گئے ہیں اور بدیوں کا جو انتشار ہے اور گناہوں کی جو کثرت ہے وہ بزبان حال پکار کر کہہ رہی ہے کہ اگر کسی زمانہ میں کبھی کوئی نبی آیا ہے تو اس وقت ضرور نبی آنا چاہئے اور اگر کسی وقت کوئی مصلح مبعوث کیا گیا ہے تو اس زمانہ میں ضرور مبعوث ہونا چاہئے۔اور پہلے انبیاء کی پیشگوئیاں بھی بالاتفاق اس بات پر شہادت دے رہی ہیں کہ یہ وقت ایک نبی کی بعثت کا ہے۔گو مختلف مذاہب میں ہزاروں باتوں کا اختلاف ہے۔اور شائد ایسی ایک بات بھی نہ مل سکے جس میں تمام مذاہب متفق ہوں۔لیکن اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ آخری زمانہ میں ایک نبی آئے گا۔اور جو علامتیں اس کے زمانہ کی بتائی گئی ہیں وہ سب اس زمانہ میں پوری ہو رہی ہیں۔لیکن افسوس کہ باوجود زمانہ کی حالت کے اقتضاء اور تمام مذاہب کی متفقہ شہادت کے لوگ اس بات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے کہ اس زمانہ کے نبی کی شناخت کریں۔جو اللہ تعالیٰ نے عین ضرورت کے وقت آسمان سے اتارا ہے۔کیا دنیا اس قسم کے نبی کی منتظر ہے جو آسمان سے نازل ہو اور فرشتے اس کے ساتھ ہوں اور خدا تعالی بلند آواز سے جو یک دفعہ تمام دنیا میں سنائی دے اس کی تصدیق کرے۔جنت اس کے دائیں طرف اور دوزخ بائیں طرف ہو۔قضاء و قدر کے فیصلے اس کے ہاتھ میں دیئے جائیں۔اگر ایسا ہے تو یہ خواہش کبھی میسر نہ آئے گی۔نہ ایسا کوئی نبی دنیا میں آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔انسانوں کی ہدایت کے لئے انسان رسول ہی بھیجے جاتے ہیں۔کیونکہ غیر جنس غیر جنس کے لئے نمونہ نہیں بن سکتی۔اور نبی دنیا میں نمونہ بن کر آتے ہیں۔وہ آسمان سے نازل نہیں ہوا کرتے بلکہ زمین ہی پر دوسرے انسانوں کی طرح عورت کے پیٹ سے پیدا ہوتے ہیں۔پس ایسا نبی جو پہلے انبیاء کی سنت پر نہ ہو کبھی نہیں آسکتا۔جو نبی بھی آئے گا اسی طریق پر آئے گا جس پر پہلے زمانوں میں نبی آتے رہے ہیں۔اے سننے والو سنوا اور اسے دیکھنے والو د یکھو! اور اے عقل و خرد رکھنے والو جان لو کہ اسی قدیم سنت اللہ کے مطابق جو پہلے نبیوں کے وقتوں میں ظاہر ہوتی رہی اس زمانہ میں بھی وہ موعود نبی جس کا وعدہ ہندوؤں میں کرشن اور بدھوں میں مسود رکھی۔اور یہود و مسیحیوں اور مسلمانوں میں مسیح موعود کے نام سے کیا گیا تھا آگیا ہے۔اور خدا نے اس کے لئے ویسے ہی