انوارالعلوم (جلد 3) — Page 547
۵۴۷ عید الاضحی پر مسلمانوں کا فرض اتحاد عمل ، چھوت چھات سود سے پر ہیز اور تبلیغ کے متعلق مسلمانوں میں پراپیگنڈہ کر کے کام کی وہ روح مسلمانوں میں پھونک دیں کہ دشمن کو خود اپنے گھر کی فکر پڑ جائے۔اللہ تعالٰی آپ لوگوں کو موقعہ کی نزاکت کو سمجھنے اور اسلام کے حقیقی فوائد کی شناخت کی توفیق عطا فرمائے۔واخِرُ دَعُو مِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان (ضلع گورداسپور) نوٹ: میں نے اس زمانہ کی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک رسالہ " آپ اسلام اور مسلمانوں کے لئے کیا کر سکتے ہیں" شائع کیا ہے۔مسلمان بھائیوں کو چاہئے کہ اس رسالہ کو خود بھی پڑھیں اور اپنے دوستوں میں بھی اس کے پڑھنے کی تحریک کریں۔یہ رسالہ دو پیسے کا ٹمٹ بھیجنے پر صیغہ ترقی اسلام قادیان سے مفت مل سکتا ہے۔اور جو لوگ قیمت منگوانا چاہیں وہ علاوہ دو پیسے کے ٹکٹ ڈاک کے دو پیسے کے زائر ٹکٹ فی رسالہ بطور قیمت کے ارسال فرما سکتے ہیں یہ سب روپیہ ترقی اسلام کے مفاد کے ماتحت خرچ ہوتا ہے۔