انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 467

انوار العلوم جلد - ۳ ۴۶۷ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں باوجود اس کے اس وقت مجھے کس قدر دکھ اور تکلیف ہوتی ہے جب مجھے یہ سنایا جاتا ہے کہ فلاں کام اخراجات کے نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔اور فلاں بات کی تحریک کی گئی تھی لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں اور اس کو خوب اچھی طرح سن لو پھر کبھی تم کو نصیب نہیں ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ سب سے بہتر تھا۔مگر وہ گذر گیا۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اول کا زمانہ آیا مگر وہ بھی نہ رہا۔اب میرا زمانہ ہے اور میں بھی انسان ہوں یہ بھی نہیں رہے گا۔مگر میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ میرے بعد اگر کسی غیر مامور انسان سے تمہارا معاملہ پڑا تو مجھے جیسا نہیں ملے گا۔اور جس قدر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے بعد ہوتا رہے گا اسی قدر فرق ہوتا رہے گا۔مجھے تمہارے لئے ایسا دل دیا گیا ہے جو تمہارے درد تمہاری مصیبت اور تمہاری تکلیف کو تم سے زیادہ محسوس کرتا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک ایسا انسان دیا ہے جو ہر وقت تمہارے کاموں میں تمہارا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار ہے۔اور بلا کسی اجر اور امید کے صرف خدا کے لئے دن رات تمہاری بہتری اور بھلائی میں صرف کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کے حضور تمہارے لئے عجز اور نیاز سے دعائیں کرتا ہے۔یہ میں اس لئے نہیں کہتا کہ تم پر احسان جتلاؤں۔میرا تم میں سے کسی پر احسان نہیں ہے بلکہ اس لئے کہتا ہوں کہ جب اس قدر مجھ پر بوجھ ہے اور پھر آپ لوگ بھی ہر معاملہ میں مجھے سے دعا کرانی چاہتے ہو اور جب خدا تعالیٰ میری دعائیں سنتا اور اکثر سنتا ہے تو اس پر خوش ہوتے ہو تو پھر بتلاؤ کہ میں ان کاموں کو اس حالت میں کس طرح پورا کر سکتا ہوں جب دن رات مجھے یہ سنایا جاتا ہے کہ روپیہ نہیں۔پس آج سے تم لوگ اس بات کا فیصلہ کر لو کہ اس عہد پر پختہ طور سے قائم رہو گے۔جو تم نے خدا تعالیٰ کے ساتھ کیا ہے اور اپنے مال اور جان کو خدا کی راہ میں دینے سے ذرا بھی دریغ نہیں کرو گے۔اور اگر اس طرح نہیں کرنا تو کہہ دو کہ ہم نے خدا سے کوئی عہد نہیں کیا تاکہ خدا تعالی اور قوم کو چن لے اور اس سے اپنا کام لے۔لیکن یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ اپنا کام کرے گا اور ضرور کرے گا اور اسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے گا۔مگر افسوس ہو گا ان لوگوں پر جو اس فتح میں شامل نہیں ہوں گے اور مبارک ہوں گے وہ لوگ جن کے ذریعہ یہ فتح حاصل ہوگی۔میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس وقت تک اپنے خاص انعامات کا تم کو وارث