انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 373

۳۷۳ میرت مسیح موعود سوٹا اس پر رک گیا اور اس شخص کے بہت کم چوٹ آئی ورنہ ممکن تھا کہ اس شخص کا خون ہو جاتا۔آپ کے گاڑی میں بیٹھنے پر گاڑی چلی لیکن لوگوں نے پتھروں کا مینہ برسانا شروع کر دیا۔گاڑی کی کھڑکیاں بند تھیں ان پر پتھر کرتے تھے تو وہ کھل جاتی تھیں ہم انہیں پکڑ کر سنبھالتے تھے۔لیکن پتھروں کی بوچھاڑ کی وجہ سے ہاتھ چھوٹ چھوٹ کر وہ گر جاتی تھیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی کے چوٹ نہیں آئی صرف ایک پتھر کھڑکی میں گزرتا ہوا میرے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر لگا۔چونکہ پولیس گاڑی کے چاروں طرف کھڑی تھی۔بہت سے پتھر ا سے لگے۔جس پر پولیس نے لوگوں کو وہاں سے ہٹایا اور گاڑی کے آگے پیچھے بلکہ اس کی چھت پر بھی پولیس میں بیٹھ گئے۔اور دوڑا کر گاڑی کو گھر تک پہنچایا۔لوگوں میں اس قدر جوش تھا کہ باوجود پولیس کی موجودگی کے وہ دور تک گاڑی کے پیچھے بھاگے۔دوسرے دن آپ قادیان واپس تشریف۔لے آئے۔دسمبر ۱۹۰۵ء میں آپ کو وفات کی پیشگوئی ، سلسلہ کا نظام اور صد را مجمن کا قیام الہام ہوا کہ آپ کی وفات قریب ہے۔جس پر آپ نے ایک رسالہ الوصیت لکھ کر اپنی تمام جماعت میں شائع کر دیا۔اور اس میں جماعت کو اپنی وفات کے قرب کی خبر دی اور ان کو تسلی دی اور الہام الہی کے ماتحت ایک مقبرہ بنائے جانے کا اعلان فرمایا۔اور اس میں دفن ہونے والوں کے لئے یہ شرط مقرر کی کہ وہ اپنی تمام جائداد کا دسواں حصہ اشاعت اسلام کے لئے دیں اور تحریر فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بشارت دی ہے کہ اس مقبرہ میں صرف وہی دفن ہو سکیں گے جو جنتی ہوں گے۔اور ان اموال کی حفاظت کے لئے جو اس مقبرہ میں دفن ہونے کے لئے لوگ بغرض اشاعت اسلام دیں گے ایک انجمن مقرر فرمائی۔اس انتظام کے علاوہ یہ بھی پیش گوئی کی کہ جماعت کی حفاظت اور اس کو سنبھالنے کے لئے خدا تعالیٰ خود میری وفات کے بعد اس طرح انتظام کرے گا جس طرح کہ پہلے نبیوں کے بعد کرتا رہا ہے اور ایسے لوگوں کو کھڑا کر تا رہے گا جو جماعت کی نگرانی اسی طرح کریں گے جس طرح کہ آنحضرت اس کے بعد حضرت ابو بکر نے کی تھی۔سلسلہ کی ضروریات تعلیمی و تبلیغی کے لئے الوہیت کی اشاعت تک مدرسہ اور میگزین کی انتظامی کمیٹیاں تھیں۔اور مقبرہ بہشتی کے لئے ایک جدید انجمن تجویز ہوئی۔مگر خدام کی درخواست پر ۱۹۰۶ء کے دسمبر میں آپ نے اس انجمن کی بجائے جسے وصیتوں کے اموال کی حفاظت کے لئے