انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 236 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 236

۲۳۶ اسلام اور دیگر مذاہب بھی پیدا ہو گیا ہے لیکن اس کے بالکل بر عکس ایک مسلمان کی حالت ہے کہ جب کبھی بھی اس کی کے سامنے کسی ملک کے کسی نبی کا ذکر کیا جائے تو اس کا دل خوشی سے اچھل پڑتا ہے کیونکہ اس کا کے ہاتھ میں قرآن کریم کی صداقت کا ایک اور ثبوت مل جاتا ہے اور اس کی آنکھوں کے سامنے فوراً یہ صداقت سے پُر کلام آجاتا ہے کہ وَاِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَافِيْهَا نَذِيرٌ كوئى قوم نہیں ہے کہ جس میں کوئی خدا کا نبی نہ گزر چکا ہو۔جس قدر ممالک میں جس قدر نبیوں اور جس قدر کتب کا بھی ثبوت ملے اتنا ہی قرآن کریم کا دعوی ثابت ہوتا ہے کہ ہر ایک قوم میں نبی گزرے ہیں اور اسلام کے سوا جس قدر اور مذاہب بھی ثابت ہوں ایک مسلمان کو ان کے معلوم کرنے سے رنج کی بجائے خوشی ہوتی ہے۔پس اسلام اور دیگر مذاہب کا مقابلہ کرتے وقت میرا یہ کام نہیں کہ میں دیگر مذاہب کو انسانوں کا بنایا ہوا اور مختلف اقوام کے نبیوں اور رشیوں کو نعوذ باللہ مفتری اور کاذب ثابت کروں بلکہ میرا بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے فرض ہے کہ جس قدر راستباز مختلف اقوام اور مختلف ممالک میں گزرے ہیں میں ان کی تصدیق کروں اور بلا کسی انقباض کے جس طرح بنی اسرائیل کے نبیوں کی صداقت کا اقرار کروں اسی طرح ہندوستان کے برگزیدوں رام اور کرشن کی راستبازی کا اور ایران کے بزرگ زرتشت کی صداقت کا اعتراف کروں اور جس قوم کا بھی کوئی راستباز ہو جس نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعویٰ کیا ہو اور اللہ تعالٰی کی تائید اور نصرت اسے حاصل ہوئی ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس کی قبولیت بنی نوع انسان کے دل میں پیدا کر دی ہو اس کو خدائے تعالی کی طرف سے تسلیم کروں کیونکہ جیسا کہ قرآن کریم مجھے بتاتا ہے کہ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أو كَذَّبَ بِايَتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ (الانعام : (۲۲) اس شخص سے زیادہ ظالم اور قابل سزا کون ہو سکتا ہے جو خدائے تعالیٰ پر جھوٹ بولتا ہے اور لوگوں کو جھوٹے الہام بنا بنا کر سناتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعویٰ کرتا ہے حالانکہ اسے خدائے تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں اور اگر ایسا شخص بھی کامیاب اور بامراد ہو سکتا ہے تو پھر خدائے تعالی کی طرف سے آنے والوں میں اور جھوٹوں میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے دوسرے مذاہب کی موجودگی میں اسلام کی ضرورت کہ جب اسلام تمام دیگر مذاہب کو جو مختلف ممالک میں پیدا ہوئے اور پھیلے خدائے تعالی کی طرف سے قبول کرتا ہے تو