انوارالعلوم (جلد 3) — Page 235
العلوم جلد - ۲۳۵ اسلام اور دیگر مذاہب رَسُولاً أَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجتَنِبُوا الو (الحمل : ۳۷۰) ہر ایک قوم میں ہم نے رسول بھیجے ہیں کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔اسی طرح ہمارے رسول کریم نے فرمایا ہے کہ ہندوستان میں بھی بعض رسول گزرے ہیں اور ایران کے متعلق جب آپ سے سوال ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ہاں فارسی زبان بھی خدا تعالی کے کلام سے خالی نہیں رہی اور اس کا الہام اس زبان میں بھی اترتا رہا ہے۔پس ان حالات کی موجودگی میں اگر اسلام اور دیگر مذاہب کا مقابلہ کرتے وقت میں یہ دعوی کروں کہ دنیا کی ہدایت کیلئے اگر کوئی مذہب بھیجا گیا ہے تو وہ صرف وہی مذہب ہے جو آنحضرت ﷺ پر نازل ہوا تھا تو ایسا دعوئی خود اسلام کے خلاف ہو گا۔پس میری پوزیشن مختلف مذاہب کا مقابلہ کرتے وقت دیگر تمام مذاہب کے پیروؤں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ وہ اپنے نبیوں کی صداقت کے ثابت کرنے کے لئے دوسری اقوام کے نبیوں کی تکذیب کرنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن میں اس نبی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے جس کی غلامی میں ہونے کا مجھے فخر حاصل ہے اس بات پر مجبور ہوں کہ تمام دنیا کے نبیوں کی تصدیق کروں۔ایک آریہ ویدوں کے لانیوالے رشیوں کے دعوئی کو اس وقت تک محفوظ سمجھتا ہے جب تک دنیا میں کوئی اور خدا کا پیارا اور برگزیدہ بندہ جو اس سے براہ راست کلام حاصل کرنے والا ہو ثابت نہ ہو۔پس وہ اپنے مذاہب کی سچائی ثابت کرنے کیلئے ان تمام راستبازوں کو جو مختلف ممالک میں بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے بھیجے گئے جھوٹا قرار دیتا ہے۔ایک یہودی یا مسیحی اپنی الہامی کتاب کی عزت اسی میں خیال کرتا ہے کہ ان کے سوا جس قدر کتب خدائے تعالی کی طرف سے اس کے ان بندوں کی ہدایت کیلئے جو سر زمین شام کے علاوہ اور ممالک میں بستے تھے نازل ہوئی تھیں جھوٹی قرار دی جائیں۔پس وہ اپنے مذہب کی تائید کیلئے دیگر مذاہب کو سرے سے ہی باطل قرار دیتا ہے۔اسی طرح ایک زرتشتی ایران کے با هر کسی الهامی کتاب کے نزول کو اپنے مذہب کے فوائد کے سخت خلاف سمجھتا ہے اور اس لئے ایسے تمام نبیوں کو جو ایران کے باہر گزرے ہوں کا ذب اور ایسی تمام کتب اور دھیوں کو جو ایران سے باہر نازل ہوئی ہوں انسانی مفتریات قرار دیتا ہے۔غرض اسلام کے سوا تمام مذاہب کے پیرو جب تاریخ قدیم کے مفتشوں کی تحقیقات سے کبھی یہ بات معلوم کرتے ہیں کہ کسی زمانہ میں کسی اور ملک میں کسی شخص نے نبوت کا دعوی کیا تھا یا کوئی اور کتاب خدائے تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ بتائی جاتی تھی تو وہ فورا ہوشیار ہو جاتے ہیں کہ ہمارے مذہب کا ایک اور دشمن