انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 206

انوار العلوم جلد - ۲۰۶ انوار خلافت پیدا ہو گئے ہیں۔اسلام اصل میں ایک ہی تھا اور اس کے اصول اور فروع بھی ایک ہی تھے لیکن جب مختلف علماء نکلے اور انہوں نے قرآن کریم کی آیات کے مختلف معنی کئے تو کچھ کچھ لوگ ہر ایک کے ساتھ شامل ہو گئے۔اس لئے کوئی مالکی بن گیا کوئی شافعی ، کوئی حنبلی بن گیا کوئی حنفی ، کوئی شیعہ بن گیا کوئی سنی پس جس طرح اسلام کے سب فرقوں میں یہ بات پائی جاتی ہے اسی طرح تمام مذاہب میں بھی یہی بات ہے۔جس وقت بنی نوع انسان پیدا ہوئے تھے اس وقت خدا تعالی نے ایک ہی مذہب پر سب کو قائم کیا تھا اور سب کا ایک ہی مذہب تھا۔لیکن جب یہ لوگ اپنے مذہب میں مست ہو گئے اور دنیا میں پڑ کر خدا تعالٰی کو بھول گئے تو خدا کی طرف سے ان میں ایک نبی مبعوث ہوا۔اس نے ان کو کہا کہ آؤ میں تمہیں خدا کی طرف لے جاؤں اور تمہاری ستی اور کاہلی کو دور کر کے تمہیں پاک و صاف کر دوں۔اس وقت کچھ لوگ تو ایسے نکلے جنہوں نے ضد تکبر اور عزت کے گھمنڈ کی وجہ سے اسے قبول نہ کیا اس لئے ان کی دو جماعتیں بن گئیں۔ایک وہ جس نے دنیا کے لحاظ سے سب سے پہلے آنے والے نبی کو قبول کیا اور دوسری وہ جس نے قبول نہ کیا۔اور اس طرح اس نبی کے ماننے والوں اور نہ ماننے والوں میں فرق ہو گیا۔لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس نبی کو مانا تھا ان میں آہستہ آہستہ کمزوریاں، بدیاں اور برائیاں آنی شروع ہو گئیں۔اور ان میں سے کچھ عرصہ کے بعد ایسے لوگ پیدا ہو گئے جو دین میں بہت کمزور تھے اس لئے کچھ مدت کے بعد ان کی حالت بدل گئی۔اور وہ ویسے نہ رہے جیسے نہی کے زمانہ میں تھے۔بلکہ دین سے بے بہرہ ہو گئے اس لئے ایک اور نبی آیا اور اس نے آکر سب کو اپنی طرف بلایا لیکن اس کو پہلے نبی کے کچھ ماننے والوں نے اور کچھ نہ ماننے والوں نے قبول کیا۔اس وقت تین مذاہب کے لوگ ہو گئے ایک وہ جنہوں نے پہلے نبی کو نہ مانا تھا اور دوسرے کو بھی نہ مانا دوسرے وہ جنہوں نے پہلے نبی کو تو مان لیا تھا مگر دوسرے کو نہ مانا تھا اور تیسرے وہ جن میں کچھ ایسے شامل تھے جنہوں نے پہلے نبی کو مانا تھا۔اور کچھ عرصہ تو یہی تین مذہب رہے۔مگر جب دوسرے نبی کے ماننے والے لوگوں میں بھی نقص پیدا ہو گئے اور وہ خدا کے پیارے اور پسندیدہ نہ رہے تو خدا تعالیٰ نے ایک تیسرا نبی بھیجا۔جس کو پہلے تین مذاہب کے لوگوں میں سے کچھ کچھ نے قبول کیا اب چار مذہب ہو گئے۔ایک مدت تک تو اس چوتھے نبی کے تابع لوگ اس قابل رہے کہ خدا تعالٰی کے احکام کو بجا لاتے اور اس کی رضا مندی کے حاصل کرنے والے کام کرتے۔لیکن رفتہ رفتہ یہ بھی خدا کو بھول گئے۔اور ان میں ایسے بھی لوگ