انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 73

دم جند - ۳ ۷۳ فاروق کے فرائض وہ لوگ جو کتابیں نہیں پڑھ سکتے اخبارات کا بڑے شوق سے مطالعہ کرتے ہیں اور اخبار اس وقت تعلیم یافتہ لوگوں کی غذا ہو گیا ہے پس ایک اخبار نویں بنی نوع انسان کی بڑی خدمت کر سکتا ہے اور اس کے لئے قرب الہی کا دروازہ کھلا ہے اسلام اس وقت سخت مصیبت میں ہے اور دنیا کی نظر میں ایک بدصورت بڑھیا کی شکل کے مشابہ ہے اس کے حسن کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ایک ایسی خدمت ہے جو خدائے تعالیٰ کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے اس کام میں دل و جان سے مشغول ہوں کہ فاروق کا نام اسی بات کا طالب ہے اسلام کے سوا اور کونسا حق ہے۔اور حق و باطل میں فرق کرنا ہی تو فاروق کا کام ہے پس اسلام کی صداقت کو اسلام کے مدعیوں اور دیگر مذاہب کے پیرڈوں کے سامنے پیش کرنا فاروق کا بڑا کام ہونا چاہئے آنحضرت ا سے بڑا فاروق اور قرآن کریم سے بڑا فرقان آج تک خدائے تعالی کی طرف سے نازل نہیں ہوا پس اس فاروق اور اس فرقان کو دنیا کے آگے پیش کریں کہ جب تک انسان ان کی محبت کی عینک کو آنکھوں پر نہیں لگاتا اسے حق و باطل میں تمیز کرنے کی توفیق نہیں ملتی۔دنیا نے کسی انسان پر اس قدر ظلم نہیں کیا جس قدر کہ آنحضرت ا پر۔جس قدر وہ حسین ہے اسی قدر لوگوں نے اس کی عیب گیری کی ہے اور بے دردانہ طور سے اس پر حملے کئے ہیں ان حملوں کا نرمی ، محبت اور اخلاص سے جواب دیں اور اس کے وجود کا کمال مسیح موعود کے آئینہ میں ظاہر کریں کہ وہ اپنی صفائی کی وجہ سے اس کے حسن کو پورے طور پر ظاہر کرنے والا ہے۔فاروق کی نظر وسیع ہو اور یہ نہ ہو کہ ایک معاملہ کی طرف متوجہ ہوئے تو اسی میں لگ گئے بلکہ ہر ایک بات پر اتنا ہی زور ہو جس قدر اسکے مناسب ہے اور ایک دشمن کے مقابلہ میں دوسرے دشمنوں کو بھلا نہ دیا جائے کہ ایسا کرنے والا کبھی کامیاب نہیں ہو تا نیک نیتی اور اخلاص پر سب کاموں کی بناء ہو کیونکہ جس شخص کے کاموں کی ان پر بناء ہوتی ہے وہ کبھی ذلیل نہیں ہو تا اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اور آپ کی مدد فرمائے۔آمین۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔خاکسار مرزا محمود احمد