انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 374

۳۷۴ سیرت مسیح موعود مقرر کیا تھا ایک ایسی انجمن قائم کر دی جس کے سپرد دینی اور دنیاوی تعلیم کے مدارس ریویو آف ریلیجنز مقبره بهشتی وغیرہ سب متفرق کام کر دیئے۔اور مختلف انجمنوں کی بجائے ایک ہی صدر انجمن قائم کر دی۔۱۹۰۷ء میں ستمبر کے مہینے میں آپ کا لڑکا مبارک احمد اس پیشگوئی کے مطابق جو اس کی پیدائش کے وقت ہی چھاپ کر شائع کر دی گئی تھی ساڑھے آٹھ سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔ای سال صدر انجمن کی مختلف شہروں میں شاخیں قائم کرنے کی تجویز کی گئی۔دو مرد اور ایک عورت امریکن آپ سے ملنے کے لئے آئے جن سے دیر تک گفتگو ہوئی۔اور انہیں مسیح کی بعثت ثانیہ کی حکمت اور اصلیت سمجھائی۔اس سال پنجاب میں کچھ ایجیٹیشن پیدا ہو گیا۔اس پر آپ نے اپنی جماعت کو گورنمنٹ کا ہر طرح وفادار رہنے کی تاکید فرمائی اور مختلف۔جگہ پر آپ کی جماعت نے اس شورش کے فرو کرنے میں بلا کسی لالچ کے خدمت کی۔دسمبر میں آریوں نے لاہور میں ایک مذہبی کا نفرنس منعقد کی۔اور سب مذاہب کے لوگوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔لیکن یہ شرط رکھی کہ کسی مذہب کے پیروؤں کو دوسرے مذہب پر حملہ کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔اور خود بھی اس شرط کی پابندی کا اقرار کیا۔آپ سے بھی اس میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی تو آپ نے اسی وقت کہہ دیا کہ مجھے تو اس تجویز میں دھوکے کی بو آتی ہے۔لیکن پھر بھی حجت پوری کرنے کے لئے ایک مضمون لکھ کر اس میں پڑھنے کے لئے بھیج دیا۔اس مضمون میں آپ نے بڑے زور سے آریوں کو صلح کی دعوت دی اور نہایت نرمی سے صرف اسلام کی خوبیاں ان کے سامنے پیش کیں۔ہماری جماعت کے قریبا پانچ سو آدمی ٹکٹ خرید کر اس کانفرنس میں شامل ہوتے رہے اور ہمارے باعث دوسرے مسلمان بھی شامل ہوتے رہے لیکن جب آریوں کی باری آئی تو انہوں نے نهایت گندے طور پر ہمارے نبی کریم ﷺ کو گالیاں دیں اور برے سے برے الفاظ حضور کی نسبت استعمال کئے۔لیکن ہم آپ کی تعلیم کے ماتحت خاموشی سے ان کے لیکچروں کو سنتے رہے اور کسی نے اٹھ کر اتنا بھی نہیں کہا کہ ہم سے وعدہ خلافی کی گئی ہے۔۲۱ مارچ ۱۹۰۸ء میں سرولسن صاحب بہادر فنانشل کمشنر صوبہ پنجاب قادیان تشریف لائے چونکہ یہ پہلا موقعہ تھا کہ پنجاب کا ایک ایسا معزز اعلیٰ عہدیدار قادیان آیا آپ نے تمام جماعت کو ان کے استقبال کرنے کا حکم دیا۔اور اپنی سکول گراؤنڈ میں ان کا خیمہ لگوایا اور ان کی