انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 323

رام چاند ۳۰ ۳۲۳ نجات کی حقیقت بھی پہنچتا اور بعض ایسی باتوں کو کرتے ہی نہ جو ان کے لئے مفید اور فائدہ مند ہوتیں۔اسلام خدا کا عرفان کامل بخشا اور اس اسلام نے نہ صرف ہر ایک مفید اور نقصان طرح انسان کو گناہوں سے نجات دلاتا رساں بات کو بیان کر دیا ہے بلکہ اچھی باتوں اور مفلح بناتا ہے۔پر عمل کرنے اور بری باتوں سے بچنے کا طریق بھی بتا دیا ہے کیونکہ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ کسی انسان کو ایک چیز کے مضرات اور نقصان بتا دینے اس بات کے لئے کافی نہیں ہوتے کہ وہ اس کو استعمال کرنے سے رک بھی جائے کیونکہ جب تک وہ اس فعل کو کر نہیں لیتا۔اس و وقت تک اس کی نگاہ میں اس کے نقصانات پوشیدہ ہوتے ہیں اور ایسی حالت میں اسے باز رکھنے کی ایک اور طاقت کی بھی ضرورت ہے۔دیکھو ایک چھوٹا بچہ آگ میں ہاتھ ڈالتا ہے اور اس کا ہاتھ جل جاتا ہے لیکن اگر اس کا باپ یا ماں سامنے ہو تو آگ میں ہاتھ نہیں ڈالے گا۔کیوں؟ اس لئے کہ آگ جو تکلیف اسے پہنچاتی ہے وہ اس کی نظر سے پوشیدہ ہے اور اس کی نسبت کافی علم نہیں رکھتا مگر باپ یا ماں کے ہاتھ کو مارنے کے لئے اٹھتا دیکھتا ہے اس لئے باز رہتا ہے۔تو جو بات پوشیدہ ہو اس سے انسان کو کم خوف ہوتا ہے۔خواہ اس کی نسبت اسے علم بھی کیوں نہ ہوتی اور جو ظاہر ہو اس سے زیادہ ڈرتا ہے۔دیکھو ایک چور چوری کرتا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو کہ پولیس میں سامنے کھڑا ہے تو کبھی چوری نہیں کرتا۔اسی طرح اگر کوئی ایسا مذہب ہے جو خدا تعالیٰ کو سامنے رکھا دیتا ہے۔تو وہی انسان کو گناہوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے۔اسپر چلنے والے انسان کو جب تک کامل معرفت نہیں ہوتی۔اس وقت تک وہ گناہ کرتا ہے لیکن جوں جوں اس کی معرفت بڑھتی جاتی ہے۔وہ گناہوں سے بچتا جاتا ہے۔اور جب وہ معرفت میں کامل ہو جاتا ہے تو گناہوں سے بالکل بچ جاتا ہے۔ایسا مذہب صرف اسلام ہی ہے۔اسلام اول خدا تعالیٰ کی ہستی کو دلائل سے ثابت کرتا ہے۔پھر ہر زمانہ میں اسلام پر چلنے والے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ایسے نشانات دکھلاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہے۔تمام انبیاء آکر یہی کرتے رہے ہیں کہ ایسے نشانات دکھلاتے رہے جن سے زندہ خدا کا ثبوت ملتا رہا ہے چونکہ حضرت مسیح کے بعد مسیحیت میں یہ کام کسی سے نہ ہو سکا اور ایسے لوگ پیدا ہونے بند ہو گئے اس لئے کفارہ کا مسئلہ نکالا گیا۔مگر خدا تعالیٰ کے زندہ دکھانے کا اصل طریق یہی ہے کہ نبی آتے رہیں اور وہ آکر اسی طرح لوگوں کو نجات دلائیں۔