انوارالعلوم (جلد 3) — Page 169
وم جلد ۳۰ 149 انوار خلافت بن کر لوگوں کو سکھلاتے ہیں۔یہ ایک ثابت شدہ بات ہے کہ ہر ایک کام جس طرح کسی استاد کے بتانے اور تجربہ کر کے دکھانے سے آتا ہے اس طرح خود بخود کتابوں میں سے پڑھ نہیں آیا کرتا مثلاً اگر کوئی شخص ڈاکٹری کی کتابیں پڑھ لے لیکن اسے تجربہ نہ ہو تو وہ لوگوں کا تو علاج کرنے کی بجائے ان کو مارے گا۔کیونکہ علاج وہی کر سکتا ہے جس کو تجربہ بھی ہو اور جسے اس نے کسی استاد سے سیکھا ہو۔مگر جس نے کسی استاد کو دیکھا ہی نہ ہو اس کے علاج سے بہت مرتے اور کم جیتے ہیں اور جو جیتے ہیں وہ بھی اس لئے نہیں کہ اس کی دوائی اور علاج سے بلکہ اپنی طاقت اور قوت سے۔پس خشیت اللہ نبی کی صحبت سے جس طرح حاصل ہوتی ہے اس کی طرح کسی اور طریق سے نہیں حاصل ہو سکتی۔پس تم میں سے تو بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود کی صحبت سے اس کو سیکھا ہے۔اس لئے تم اس زمانہ کے لئے ہوشیار ہو جاؤ جبکہ فتوحات پر فتوحات ہوں گی عنقریب ایک زمانہ آتا ہے جبکہ تمہارے نام کے ساتھ لوگ رضی اللہ عنہ لگا ئیں گے۔آج اگر تمہاری قدر نہیں تو نہ سہی لیکن ایک وقت آتا ہے جبکہ اس شخص کی پگڑی کرتے اور جوتی تک کو لوگ متبرک سمجھیں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ رہا ہے۔بیشک حضرت مسیح موعود کو ہی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے لیکن یاد رکھو صادقوں کے ساتھ رہنے والوں کے کپڑوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود نے الوصیت میں لکھا ہے کہ ”ہمارا خدا وعدوں کا سچا اور وفادار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا۔جس کا اس نے وعدہ فرمایا اگر چہ یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں۔اور بہت بلائیں ہیں جن کے نزول کا وقت ہے۔پر ضرور ہے کہ یہ دنیا قائم رہے جب تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں جن کی خدا نے خبر دی۔میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا۔اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے"۔الوصیت صفحه ۸ - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ ) پس وہ وقت جلد آنے والا ہے اس میں شک نہیں کہ آج تم لوگوں کی نظروں میں جاہل ہو۔پر وہ دن جلدی ہی آنے والے ہیں جبکہ دنیا کے گی کہ تمہارے زمانہ میں تم سے زیادہ مہذب کوئی نہیں گذرا۔تم نے خدا تعالی کا حکم مانا ہے اس کے رسول کا حکم مانا ہے اور اس کے مسیح کو قبول کیا ہے۔پس تم ہی دنیا میں ایک برگزیدہ قوم ہو۔تمہارے کپڑوں سے لوگ برکت