انوارالعلوم (جلد 3) — Page 69
بسم الله الرحمن الرحیم 49 نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم فاروق کے فرائض دعا فاروق کے فرائض ( مؤرخہ ۷ - اکتوبر ۱۹۱۵ء ) حضرت مصلح موعود فضل عمر نے ذیل کے نصائح فاروق کے لئے اپنے دست مبارک سے رقم فرما کر عطا فرمائے۔عاجز ایڈیٹر فاروق خدائے تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ وہ القادر اپنے فضل سے بہ طفیل سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی او به تصدق امام ربانی مرسل یزدانی حضرت مسیح موعود قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام مجھے ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما کر فاروق کو اسم با مسمی بنائے۔آمین۔(ایڈیٹر) سب سے پہلے تو میں اللہ تعالٰی سے دعا مانگتا ہوں کہ وہ فاروق کے اجراء میں آپ کی مدد فرمائے اور اس کے چلانے میں آپ کی تائید فرمائے۔آمین رب العالمین۔اس کے بعد میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہمیشہ اس نام کی طرف جو آپ نے اپنے اخبار کے لئے پسند کیا ہے متوجہ رہیں اور اسے اپنے ذہن سے کبھی نہ اترنے دیں الأَسْمَاء تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ نام آسمان سے اترتے ہیں یعنی جو مفہوم کسی کے نام سے ادا ہوتا ہے اس کے مطابق اس کے افعال ہوتے ہیں یہ بات دنیا کے تجربہ سے کہاں تک درست ثابت ہوتی ہے اس سے مجھے اس وقت غرض نہیں لیکن یہ قول ایک رنگ میں ضرور پورا ہو رہا ہے یعنی مختلف اشیاء کے ایسے نام رکھے جاتے ہیں کہ جن سے ان کا آئندہ کام بتانا مقصود ہوتا ہے اور پھر اس نام کے مفہوم کی پیروی کی جاتی ہے۔نصیحت