انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 577

العلوم جلد - ۳ خدا کے قہری نشان رکھو کہ اللہ تعالیٰ غیور ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی کسی انسان میں طاقت نہیں۔مسیح موعود کی صداقت کے ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالٰی نے لاکھوں نشانات دکھائے ہیں جن کو پڑھ کر دشمن بھی اقراری ہیں اور احرار یورپ بھی ان کی صداقت کا اقرار کر رہے ہیں۔پس کیوں اپنے آپ کو ایسا بد قسمت بناتے ہو کہ دور دراز کے علاقوں کے لوگ تو اس نعمت الہی کو قبول کریں اور تم محروم رہو۔اے مسلمان کہلانے والو! اور رسول کریم ﷺ کی محبت کے دم بھرنے والو! خدا کا خوف کرو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ اور نائب کا مقابلہ کرنے سے باز آؤ۔کیا روز قیامت اس پاک رسول کو موضہہ بھی دکھانا ہے یا نہیں ؟ کیا اسلام کی عظمت تمہارا مدعا نہیں ؟ کیا اسکی فتح تمہیں مقصود نہیں؟ اگر ہے تو خدارا سوچو کہ کیوں تم اسلام کی فتح اور اس کی عظمت کے اظہار کے وقت صرف اس لئے جوش میں آجاتے ہو کہ اس میں حضرت مرزا صاحب کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔مرزا صاحب نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ تم ان کی مخالفت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی ہتک برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہو۔یاد رکھو کہ خدا کے وعدے پورے ہو کر رہتے ہیں۔سورج نکل آیا ہے اور اب تاریکی سوائے ہند مکانوں اور غاروں اور تنگ سوراخوں کے اور کہیں باقی نہیں رہ سکتی۔پس یہ ت سمجھو کہ کسی کی کوشش سے یہ سلسلہ ہلاک یا تباہ ہو جائے گا۔اس کی سچائی پھیلے گی اور ضرور پھیلے گی اور تمام ممالک میں اس کی اشاعت ہو گی۔پس وقت کو پہچانو اور اسلام پر رحم کرو۔نہیں بلکہ اپنی جانوں پر رحم کرو اور دوڑ کر اس حق کو قبول کرو جو تمہیں عزت دینے اور اسلام کو دیگر ادیان پر دلائل و براہین سے غالب کرنے کے لئے ظاہر ہوا ہے۔واخِرَهُ مُوسَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی قادیان دار الامان ضلع گورداسپور ۱۲ مئی ۱۹۱۷ء