انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 450

ر العلوم جلد ۳۰ ۴۵۰ جماعت احمدیہ کے فرائض ! یہ ہے وہ تعلیم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو دی ہے۔پس اگر آپ لوگ خدا تعالیٰ کے انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر عمل کریں۔اور میں خاص طور پر نصیحت کرتا ہوں کہ آپ لوگ ضرور اس پر عمل کریں۔قرآن کریم کو پڑھیں اور اس کے احکام کو مانیں۔یہ جھگڑے جو ہم میں پیدا ہو گئے ہیں۔یہ عارضی ہیں ان کے جلد سے جلد دور کرنے کی کوشش کریں۔اور تمام دنیا میں حضرت مسیح موعود کی تعلیم کو پہنچا دیں۔مگر اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھیں کہ اگر آپ لوگوں نے خود اس پر عمل نہ کیا تو خواہ تمہارے ذریعے ہزاروں اور لاکھوں اس پر عمل کر کے جنت میں پہنچ جاویں تمہیں کوئی فائدہ نہ ہو گا۔پس جو تم نے بیعت کرتے وقت اقرار کیا ہے اس کو عملی طور پر پورا کر کے دکھا دو۔تاکہ خدا تعالٰی بھی تم پر وہ انعامات نازل کرے جن کا اس نے تم سے وعدہ کیا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ امت محمدیہ کے لئے باعث فضیلت یہی بات ہے کہ وہ دوسروں کی اصلاح کرے۔پس تم لوگ اس فضیلت کو حاصل کرو۔اور ایمان اور عقائد کے متعلق حضرت مسیح موعود نے جو تعلیم دی ہے اسے پیش نظر رکھو۔قرآن کریم اور حدیث میں ایمان اور عقائد کے متعلق سب باتیں موجود ہیں۔لیکن حضرت مسیح موعود کے زمانہ سے پہلے ان میں بہت سی غلط باتیں مل گئی تھیں۔حضرت مسیح موعود نے ان کو دور کر کے اصل تعلیم آپ لوگوں کے سامنے رکھ دی ہے۔پس تمہیں چاہئے کہ کوئی صبح تم پر ایسی نہ چڑھے اور کوئی شام تم پر ایسی نہ گذرے کہ حضرت مسیح موعود کی تعلیم تمہارے پیش نظر نہ ہو۔جو میں آپ لوگوں کو پہنچانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے گنتم تیسری بات خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ ، ( آل عمران - 1 ) اے امت محمدیہ کے لوگو کہ تم۔امتوں پر فضیلت رکھتے ہو۔کیوں؟ اس لئے کہ تمہارے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ اللہ کی طرف سے جو پیغام آیا ہے اس کو تمام دنیا کی طرف پہنچا دو۔لوگوں کو نیکی سکھاؤ اور بدیوں سے روکو۔اس کے لئے خدا تعالیٰ نے دو طریق رکھے ہیں۔ایک یہ کہ ایک ایسی جماعت ہو جو رات دن اسی کام میں لگی رہے۔چنانچہ فرمایا وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ، وَ ُأولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔Ind