انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 395

ام جلد ۳۰ ۳۹۵ پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید ہماری زمینیں جو ایسی جگہ پر واقع میں جہاں مکانات بن سکتے ہیں انکو فروخت کر کے ہم چند ماہ کے اندر اندر یہ قرضہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت اتار سکتے ہیں۔چنانچہ پچھلے سال بھی ان زمینوں میں سے ایک حصہ چھ ہزار چار سو روپیہ کو ترجمہ القرآن کی چھپوائی اور بعض اور دینی ضروریات کے لئے اور بعض اپنی ضروریات کے لئے ہم نے فروخت کیا ہے پس اب بھی کچھ حصہ فروخت کر کے اس قرضہ کو ہم اتار سکتے ہیں۔اس سب بیان کو پڑھ کر آپ لوگوں کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اس اٹھارہ ہزار کے سودے میں اگر نقد روپیہ کو مد نظر رکھیں تو ہمارا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا پس اس پر آپ کا اچھلنا کودنا بالکل درست نہیں شاید آپ نے خیال کیا ہو گا کہ اس طرح مولوی محمد علی صاحب پر سے اٹھارہ ہزار روپیہ کی خیانت کا الزام دور ہو جائے گا جو ان پر ترجمہ قرآن پر قبضہ کر لینے اور کتب انجمن تصرف کر لینے سے عائد ہوتا ہے لیکن یہ درست نہیں۔کیونکہ ہمارا یہ سودا بالکل جائز ذرائع سے ہوا ہے اور اس میں کسی کا ایک پیسہ بھی نہیں ہے خدا تعالٰی نے خود اس جماعت کو بعض فتن سے بچانے کے لئے اپنے فضل سے اس سودے کا سامان کر دیا۔آخر میں اس قدر اور لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں ان لوگوں کو قابل خطاب نہیں سمجھتا۔لیکن چونکہ یہ زمانہ دنیا کو دین پر مقدم کرنے کا زمانہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود زمانہ کے اس میلان کو دیکھ کر بیعت میں دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا اقرار لیا کرتے تھے اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ ان اعتراضات کا جو مالی معاملات کے متعلق ہیں جواب دیدوں تاکہ کسی آدمی کو ٹھوکر نہ لگے اور وہ بدظنی سے اپنے آپ کو ہلاکت کے گڑھے میں نہ گرالے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ایک بات واضح کر کے لکھدی ہے تا ہماری جماعت کے کمزور طبع لوگ بھی اس وہم میں مبتلا نہ ہوں کہ ان کے اموال میں خیانت کی جاتی ہے۔میرے پاس جو روپیہ چندہ کا آتا ہے میں اسے فورا دفتر محاسب میں بھیج دیتا ہوں۔اور اس سال سے تو میں نے ایک کاپی بنا چھوڑی ہے کہ جس پر درج کر کے محاسب کے دفتر سے رسید بھی لے لیتا ہوں۔تا میرا دامن ہر ایک الزام سے پاک رہے جس شخص نے میرے پاس کوئی رقم بھیجی ہے وہ اس کا مطالبہ مجھ سے جب چاہے کر سکتا ہے میں اسے اس کا حساب دکھانے کے لئے تیار ہوں گو یہ میرا حق نہیں کیونکہ میں لوگوں کو نہیں کہتا کہ تم میرے پاس روپیہ بھیجو دہ کیوں براہ راست انجمن میں نہیں بھیجتے۔ہاں جس رقم کو میں اپنے نام بھیجنے کو لکھوں اس کے متعلق ہر ایک شخص کا حق