انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 306 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 306

ا علوم جدید ۳۰ ۳۰۶ نصائح مبلغین ، ہو گا۔اور جس ساز و سامان دنیوی کے لئے خدا کو ناراض کیا اس کا انجام یہ ہے۔تو لا محالہ فرمانبرداری کی طرف توجہ ہو گی۔اور جمال یعنی انعامات کے متعلق اس کے ساتھ ارشاد ہوتا ہے۔اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تا كُل مِنْهُ انْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا يُبْصِرُونَ (الجده: (۲۸) کیا نہیں غور کرتے کہ ہم پانی کو خشک زمین کی طرف بہاتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں۔جس سے ان کے چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں کیا بصارت سے کام نہیں لیتے۔آدمی انعامات الہی کا مطالعہ کرے۔اور اس کے احسانات اپنے روئیں روئیں پر دیکھے تو اپنے موٹی و محسن پر قربان ہونے کو جی چاہے۔تِلْكَ عَشَرَةُ كَامِلَةٌ