انوارالعلوم (جلد 3) — Page 551
نلوم جلد ۳۰ ۵۵۱ زندہ خدا کے زیر دست نشان بسم الله الرحمن الرحیم نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم وَمَا كَانَ رَبِّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِى أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ابْتِنَا۔وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَاهْلُهَا ظَلِمُونَ (القصص ۲۰) زندہ خدا کے زبر دست نشان دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔" (براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷) زار روس کی قابل رحم حالت کی خبر ہندوستان کے نبی نے بارہ سال پہلے دی تھی خدا تعالیٰ کی قدیم سنت چلی آتی ہے کہ جب کبھی دنیا فسق و فجور میں مبتلا ہو جاتی ہے۔اور خدا کو بھول جاتی ہے اور لوگوں کے اخلاق بگڑ جاتے ہیں اور حوصلے پست ہو جاتے ہیں اور روحانی پانی کے پیاسوں کے حلق میں کانٹے پڑ جاتے ہیں اور ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور آنکھوں میں شدت پیاس سے گڑھے پڑ جاتے ہیں تو وہ اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے نبی مبعوث فرماتا ہے اور ان کی اصلاح کے لئے رسول کھڑے کرتا ہے۔جو روحانی پانی کے بادل ہوتے ہیں۔جو ہر ایک اس زمین کو جو اپنے اندر پانی جذب کرنے کی قابلیت رکھتی ہے میراب کر دیتے ہیں۔اور پیاسوں کی پیاس بجھا دیتے ہیں۔وہ ایک نور ہوتے ہیں جن کی مدد سے ظلمتوں میں پڑے ہوئے لوگ دیکھنے لگتے ہیں۔وہ ایک آگ ہوتے ہیں جو حق کے دشمنوں کو جلا کر خاک کر دیتی ہے۔وہ ایک بجلی ہوتے ہیں کہ جو سعادت مند انسانوں کے اندر آناً فاناً ایک ایسی طاقت بھر دیتے ہیں جس سے اندھے دیکھنے گئے ہیں لولے لنگڑے چلنے لگتے ہیں اور گونگے