انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 547 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 547

انوار العلوم جلد ۳۰ ۵۴۷ عید الاضحی پر مسلمانوں کا فرض اتحاد عمل ، چھوت چھات سود سے پر ہیز اور تبلیغ کے متعلق مسلمانوں میں پراپیگنڈہ کر کے کام کی وہ روح مسلمانوں میں پھونک دیں کہ دشمن کو خود اپنے گھر کی فکر پڑ جائے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو موقعہ کی نزاکت کو سمجھنے اور اسلام کے حقیقی فوائد کی شناخت کی توفیق عطا فرمائے ۔ وَاخِرُ دَعُو بِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ و السلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان (ضلع گورداسپور) نوٹ: میں نے اس زمانہ کی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک رسالہ " آپ اسلام اور مسلمانوں کے لئے کیا کر سکتے ہیں “ شائع کیا ہے۔ مسلمان بھائیوں کو چاہئے کہ اس رسالہ کو خود بھی پڑھیں اور اپنے دوستوں میں بھی اس کے پڑھنے کی تحریک کریں۔ یہ رسالہ دو پیسے کا ٹکٹ بھیجنے پر صیغہ تر قی اسلام قادیان سے مفت مل سکتا ہے۔ اور جو لوگ قیمتاً منگوانا چاہیں وہ علاوہ دو پیسے کے ٹکٹ ڈاک کے دو پیسے کے زائد ٹکٹ فی رسالہ بطور قیمت کے ارسال فرما سکتے ہیں یہ سب روپیہ ترقی اسلام کے مفاد کے ماتحت خرچ ہوتا ہے۔