انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 517 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 517

ذکرالی ر العلوم جلد ۳۰ ۵۱۷ کیونکہ اگر گڑ گیا تو پھر اس کا نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا۔پھر اگر رات کو جان ہی نکل جائے تو اس بدی کے خیال سے توبہ کرنے کا موقعہ بھی نہیں ملے گا۔اس طرح نفس کو ڈرانا چاہئے۔اور جب ایک دفعہ خیال نکل جائے گا تو پھر اس سے نجات مل جائے گی۔غرض سوتے وقت نفس میں برے خیالات نہیں رہنے دینے چاہئیں۔جب اس طرح دل کو پاک و صاف کر کے کوئی سوئے گا تو تہجد کے وقت اٹھنے کی اسے ضرور توفیق مل جائے گی۔ان ہے اب میں بتاتا ہوں کہ نماز میں کس طرح توجہ قائم نماز میں توجہ قائم رکھنے کے طریق رہ سکتی ہے۔اس کے متعلق بہت لوگ ہمیشہ پوچھا کرتے ہیں آج میں اس کے طریق بتاتا ہوں۔کچھ تو ایسے ہوں گے جنہیں آپ استعمال میں لاتے ہیں۔مگر در حقیقت ان سے کام نہیں لیتے اور جو کام لیتے ہیں وہ ضرور فائدہ بھی اٹھاتے ہوں گے۔اصل بات یہ ہے کہ شریعت نے توجہ قائم رکھنے کے لئے نماز میں ہی کچھ قوانین بتا دیئے ہیں مگر نا واقفیت کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ان کے علاوہ کچھ طریق میں ایسے بتاؤں گا جن سے لوگ عام طور پر نا واقف ہیں اور ان پر کار بند نہیں۔حالانکہ عمل کرنے سے نماز میں توجہ قائم رہ سکتی ہے پہلی قسم کے طریقوں کے بیان کرنے سے پہلے میں اس قدر بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے انسان کے اندر ایک ایسا مادہ رکھا ہے کہ جب وہ کسی چیز کو استعمال کر رہا ہو اور ساتھ ساتھ اس کا فائدہ بھی سوچتا جائے اور اس پر یقین رکھے تو اسے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔یورپ میں سینڈو ورزش کا استاد گذرا ہے وہ لکھتا ہے کہ صحت اور طاقت کے لئے ورزش کرو۔مگر ساتھ ہی یہ بھی خیال کرتے جاؤ کہ ہمارے بازو مضبوط اور پیچھے سخت ہو رہے ہیں۔واقعہ میں ورزش سے بازو مضبوط ہوتے ہیں۔مگر جب اس بات کو ورزش سمجھ کر کیا جائے کہ اس کا اثر جسم پر کیا پڑ رہا ہے تو اس اثر کو قبول کرنے کے لئے جسم اور بھی تیار ہو جاتا ہے۔اور اگر یہ خیال نہ رکھا جاوے تو بہت سا اثر باطل ہو جاتا ہے اور یہ فائدہ نسبتا بہت کم ہو جاتا ہے۔شریعت اسلام نے بھی توجہ قائم رکھنے کے کچھ قانون مقرر کئے ہوئے ہیں۔ان پہلا طریق میں سے پہلا قانون وضو ہے جو ہر ایک نماز پڑھنے والے کو کرنا پڑتا ہے اس میں یہ حکمت ہے کہ انسان کے خیالات اور جذبات کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے اللہ تعالٰی نے کچھ ذرائع بنائے ہیں ان میں سے ایک اعصاب کا سلسلہ ہے۔ان کے ذریعہ سے انسان کے