انوارالعلوم (جلد 3) — Page 451
انوار العلوم جلد ۳۰ ۴۵۱ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں (ال عمران : ۱۰۵) تم میں سے ایک ایسی جماعت ہو جو رات دن خیر کی طرف لوگوں کو بلانے میں لگی رہے۔نیکی کا حکم کرے۔اور برائی سے روکے۔یہ لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔اس آیت میں تمام کے تمام لوگ مراد نہیں۔بلکہ ایک خاص جماعت ہے۔کیونکہ اگر سارے دن رات اسی طرف لگ جائیں تو پھر ان کے دوسرے کام کون کرے اور ان کے دنیاوی کام کیونکر چلیں۔اس لئے فرمایا ہے کہ تم میں ایک ایسی جماعت ہو جو اپنی زندگی اپنی عزت اپنی آبرو اپنی جان اپنا مال خدا کی راہ میں لگائے رہنے کے لئے علیحدہ ہو جائے۔اور وہ ہر وقت اس کام میں لگی رہے کہ اللہ کا نام دنیا میں پہنچائے۔دوسرا طریق یہ بتایا ہے کہ سب مسلمان حتی المقدور تبلیغ اسلام کریں۔جیسا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ میں اشارہ فرمایا ہے۔کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم مسلمان سب امتوں سے بہتر ہو۔کیونکہ تم لوگوں کو اسلام کی طرف جو سب دینوں سے خوب تر ہے لوگوں کو بلاتے ہو۔پس اس آیت میں مسلمانوں کا فرض ہی تبلیغ رکھا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دو گروہ قرار دیئے ہیں۔ایک وہ جو اپنا سارا وقت اسی کام میں صرف کریں اور دوسرے وہ جو کچھ وقت صرف کریں۔لیکن جب پہلا گروہ اپنا سارا وقت اسی میں صرف کرے گا اور بالکل خدا کی راہ میں لگ جائے گا تو یہ بھی ضروری ہوگا کہ دوسرا گروہ اس کی ضروریات کو پورا کرے ان کی کھانے پہنے اور زندگی بسر کرنے کی حاجتوں کو پورا کرے۔آنحضرت ﷺ کے وقت تو جائیں مانگی جاتی تھیں۔اور جب وہ خدا کی راہ میں اپنی جانوں کو قربان کر دیتے تھے تو اللہ تعالی کے حضور میں بڑے بڑے مدارج پاتے تھے۔لیکن اب چونکہ زمانہ بدل گیا ہے تلوار کا جہاد نہیں رہا اس لئے قربانی کا مطالبہ بھی بدل گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ پر نادان اور جاہل لوگوں نے یہ اعتراض کیا تھا کہ آپ نے اسلام کو تلوار کے ذریعہ پھیلایا ہے۔اگر دلائل اور براہین کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا تو کبھی نہ پھیلتا۔یورپ کے مصنفین خصوصا اس اعتراض کو بار بار پیش کرتے اور اسے بڑا اہم سمجھتے ہیں۔بے شک قرآن کریم ، احادیث اور صحیح تاریخ اس کے خلاف گواہی دینے کے لیئے موجود ہے مگر عملی شہادت چونکہ سب سے بڑی ہوتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے آنحضرت ا کا ایک مظہر اور بروز دنیا میں بھیجا اور اس کا کام یہ رکھا کہ اس وقت جبکہ اسلام مٹ گیا ہے دلائل اور براہین کے ذریعہ اس کو زندہ کرے۔تاکہ یہ ثابت ہو جائے کہ