انوارالعلوم (جلد 3) — Page 444
دم جلد ۳۰ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ انْ مؤمن کے لئے آزمائش ضروری ہے يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : (۳) کیا لوگ سمجھتے ہیں کہ ایمان لانے کا صرف زبانی اقرار کر لینے سے وہ چھوڑ دیئے جائیں گے اور خدا ان کی آزمائش نہیں کرے گا۔یہ درست نہیں ہے۔خدا ضرور ان کی آزمائش کرے گا۔ناس میں تمام انسان شامل ہیں۔اس لئے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ صرف زبانی اقرار کر لینا اور عمل کر کے نہ دکھانا کافی ہے وہ سوچیں کہ کیا وہ آدمی ہیں یا نہیں۔اگر آدمی ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم کسی آدمی کو بھی بغیر آزمائش کے نہیں چھوڑتے اس لئے ان کی بھی ضرور آزمائش ہوگی۔پس تم لوگ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔خدا تعالیٰ کے احکام کو قبول کرو اور ان پر عمل کر کے دکھاؤ اسی میں تمہاری کامیابی اور اسی میں تمہاری ترقی ہے۔اس کے متعلق بجائے اس کے کہ میں کچھ بیان کروں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی حکم تمہیں سنائے دیتا ہوں۔جس سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ جس بیع کا تم کو دعوی ہے وہ کس طرح پوری ہو سکتی ہے اور اس کے متعلق کیا شرائط ہیں۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ” واضح رہے کہ صرف زبان سے بیعت کا اقرار کرنا کچھ چیز نہیں ہے جب تک دل کی عزیمت سے اس پر پورا پورا عمل نہ ہو پس جو شخص میری تعلیم پر پورا پورا عمل کرتا ہے۔وہ اس میرے گھر میں داخل ہو جاتا ہے جس کی نسبت خدا تعالیٰ کی کلام میں یہ وعدہ ہے اِنِّی أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ - یعنی ہر ایک جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے میں اس کو بچاؤں گا۔(بہت لوگ کہتے ہیں کہ روپیہ پاس ہو تو قادیان میں مکان بنائیں میں کہتا ہوں۔وہ گھر بیٹھے ہی قادیان میں مکان بنا سکتے ہیں وہاں ہی رہتے ہوئے حضرت مسیح موعود کے گھر میں رہ سکتے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں) اس جگہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہی لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک و خشت کے گھر میں بود و باش رکھتے ہیں۔بلکہ وہ لوگ بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں