انوارالعلوم (جلد 3) — Page 409
انوار العلوم جلد - ۳ ۴۰۹ متفرق امور ان الفاظ میں مولوی صاحب نے جس رسالہ کو پڑھ کر یہ کہا ہے کہ ”الحمد للہ میں نے وہ وقت پالیا کہ جس کا میں سالہا سال سے منتظر تھا وہ وہی میرا رسالہ القول الفصل ہے۔ جس میں میں نے ان تینوں کے مسئلوں کے متعلق اپنا عقیدہ ظاہر کیا ہے۔ جن سے مولوی صاحب نے اس تازه اشتہار میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ یعنی (1) نبوت مسیح موعود (۲) کفر و اسلام (۳) اسمه احمد کی پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں۔ مولوی صاحب نے اپنے خط میں ان عقائد کے صحیح ہونے کی صرف شہادت ہی نہیں دی۔ بلکہ اس رسالہ سے ان کی وہ امید بر آئی ہے جس کے وہ سالہا سال سے منتظر تھے۔ لیکن کیسے تعجب اور حیرانی کی بات ہے کہ اب انہی مسائل کے متعلق وہ لکھتے ہیں کہ مجھے ان کا علم نہ تھا۔ مولوی محمد احسن صاحب کے جس خط کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اصل خط بھی ہم دکھا سکتے ہیں۔ پھر اسی خط میں انہوں نے القول الفصل جس میں مسئلہ کفر و اسلام۔ نبوت مسیح موعود اور اسمه احمد کی بحث ہے کا جواب لکھنے والوں کے متعلق لکھا ہے کہ : یہاں پر ال فرعون لاہوریوں کی نسبت جناب والد صاحب کی طرف سے لکھتا ہوں۔ خارجا معلوم ہوا کہ اس رسالہ الفصل کو ایک شیطان نے یہ کہا کہ مصنف رسالہ شریر ہے، کذاب ہے، چالباز ہے، میں سارے پردے اس کے کھولوں گا۔ یہ قول تو اس کا ایک ادنیٰ ہے۔ اس کا تو وہی حال ہے جو فرعون کا تھا وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَالْيَدْعُ رَبَّةَ ، إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ يَظْهَرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ (المؤمن : ۲۷) قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أُرِيكُمْ إِلَّا مَا أَرَى وَمَا أَهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرشَادِ (المؤمن : ۳۰) انشاء اللہ تعالیٰ اگر بالآخر تو بہ نہ کی تو غرق طوفان ضلالت میں ہو جارے گا"۔ ان الفاظ میں مولوی صاحب نے اس میرے رسالہ کا جواب لکھنے والے اور لاہوریوں یعنی غیر مبالغین کو فرعون قرار دیا ہے۔ اب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر وہ فرعون نہیں ہیں تو پھر مولوی صاحب پر سَبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقُ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے والی حدیث کے مطابق کیا فتوی لگتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ مولوی صاحب اگر اس کا جواب دیں تو یہی دیں گے کہ اس وقت مجھ سے غلطی ہو گئی کہ میں نے ان لوگوں کو فرعون کہا اور غرق طوفان ضلالت بنایا ۔ مگر یہ کیسے غضب کی بات ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھے صاحبزادہ صاحب کے عقائد معلوم نہیں تھے اس ه بخاری کتاب الفتن باب قول النبي لا ترجعوا بعدى كفا را ----