انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 399

انوار العلوم جلد ۳۰ ۳۹۹ پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید گھبراتا نہیں کیوں کہ جس قدر سخت وہ حملہ کریں گے اتنی ہی جلدی مجھے اس محبوب رب العالمین کی روح مبارک سے فیضان خاص حاصل کرنے کا اور دعائے خاص سے حصہ لینے کا موقعہ ملے گا پس اے میرے دشمنو! تم حملہ کرو اور جس قدر چاہو کرو مجھے جس کی پرواہ تھی وہ مجھ سے خوش ہے میں تمہارا بھی شکر گزار ہوں کہ اگر تمہارے بے رحمانہ حملے نہ ہوتے تو ایک غلام کو یہ فخر ہرگز حاصل نہ ہوتا کہ مالک اس کے گھر تشریف لاتا اور ایک خادم کو یہ رتبہ کس طرح نصیب ہو تا کہ آقا اس کی آنکھوں کو اپنے نور سے روشن کرتا۔ واخِرُ A دعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔