انوارالعلوم (جلد 3) — Page 384
سلام ۳۸ پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید پسند کرو گے کہ چڑیا گھر والے فقرہ کے جواب میں میری جماعت کے لوگ بھی چڑیا گھر کے کسی جانور کے نام سے انکو پکارا کریں۔مثلاً خنزیر ان کا نام رکھ دیں یا کتا یا گدھا اور کسی ایسے ہی نام سے انکو یاد کیا کریں یا خواجہ کمال الدین صاحب کو کہ جنہوں نے ام الالسنہ نامی کتاب کی تیاری کے متعلق فخر کیا ہے کہ صرف تین ہفتہ میں تیار ہو گئی۔انکی نسبت پسند کرتے ہیں کہ تعجیل کار شیطان بود کے مقولہ کے ماتحت شیطان کا لفظ استعمال کیا کریں۔اگر نہیں تو ایک لاکھوں آدمیوں کی جماعت کے دل اس طرح نہ دکھاؤ کہ یہ بات دین و دنیا میں تمہاری بربادی کا باعث ہوگی۔اور ان الفاظ کے لکھنے والے کو میں صرف اسقدر کہتا ہوں کہ ایسے گھر بھی ہیں جہاں جانوروں کی طرح انسان بند رکھے جاتے ہیں تو بہ کر کہ خدا کا غضب تجھے اس گھر میں داخل نہ کرے۔وہ گھر پاگل خانہ اور جیل خانہ ہیں اپنے ہاتھوں اپنا ٹھکانا وہاں مت بنا کہ تیری شوخی کا جواب میرے خدا کے پاس موجود ہے۔اب میں ان الزامات کی نسبت کچھ لکھنا چاہتا ہوں جو اس پرچہ میں مجھ پر لگائے گئے ہیں۔کیونکہ ان میں سے بعض مالی خیانت کے متعلق ہیں۔اور میں انکا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں۔کیونکہ وہ میری ذاتی خوبیوں یا کمزوریوں کے متعلق نہیں۔بلکہ ایسے الزامات ہیں جن میں جماعت کے اموال کی خیانت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔گو حسب عادت اس جملہ میں بھی مضمون نگار نے اپنا پہلو بچانے کے لئے صریح الفاظ میں حملہ نہیں کیا۔بلکہ ایک تو اسے افواہ کا نام دیا ہے۔دوسرے خیانت کا لفظ لکھنے سے پہلو تہی کی ہے۔لیکن کسی کے مال کی نسبت اخبار میں یہ سوال کرنا کہ وہ کہاں سے آیا ہے صاف دلالت کرتا ہے کہ لکھنے والا اسے جائز ذریعہ سے آیا ہوا قرار نہیں دیتا۔چونکہ میں ان الزامات کے جواب خدا کے فضل اور رحم سے دینے لگا ہوں۔اس لئے اس موقعہ پر میں یہ بھی پسند کرتا ہوں کہ اسی اخبار میں جو ایک اور حملہ مجھ پر کیا گیا ہے۔اس کا جواب بھی دے دوں۔اور وہ مباہلہ سے فرار کے متعلق ہے۔میں نے اپنے بعض خطبات میں مباہلہ کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔اور اب بھی اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنے عقائد کے متعلق مباہلہ کے لئے ہر وقت تیار ہوں لیکن جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ مباہلہ صرف ایسے ہی آدمی سے ہو سکتا ہے جو میری طرح کسی جماعت کا امام ہو یا امام تو نہ ہو لیکن کوئی جماعت اسے اپنا قائم مقام مقرر کر دے یا وہ اسقدر وجاہت رکھتا ہو کہ میرے نزدیک اس کے ساتھ مباہلہ کا اثر کسی