انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 369

ار العلوم جلد ۳۶۹ سیرت مسیح موعود کہلانے والے اس لئے افسران پولیس نے اس دفعہ بہت اعلیٰ انتظام کیا ہوا تھا۔دیسی پولیس کے علاوہ یورپین سپاہی بھی انتظام کے لئے لگائے گئے تھے۔جو تلواریں ہاتھ میں لئے تھوڑے تھوڑے فاصلہ سے کھڑے ہوئے تھے۔چونکہ پولیس افسروں کو معلوم ہو گیا تھا کہ بعض جہلاء جلسہ گاہ سے باہر فساد پر آمادہ ہیں اس لئے انہوں نے آپ کی واپسی کے لئے خاص انتظام کر رکھا تھا اور چند سوار کچھ فاصلہ پر آگے آگے چلے جاتے تھے اور پیچھے آپ کی گاڑی تھی۔گاڑی کے پیچھے پھر کچھ پولیس کے جوان تھے اور ان کے پیچھے پھر پولیس کے سوار جن کے پیچھے پیادہ پولیس - اس طرح بڑی حفاظت سے آپ کو گھر پہنچایا گیا۔اور منصوبہ بازوں کو اپنی شرارت میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔وہاں سے آپ واپس گورداسپور تشریف لے آئے۔اواخر اکتوبر ۱۹۰۴ء میں آپ گورداسپور کے مقدمات سے گونہ فراغت پا کے قادیان آگئے۔۲۷ اکتوبر کو سیالکوٹ تشریف لے گئے۔کیونکہ وہاں کے دوستوں نے باصرار وہاں تشریف لے جانے کی درخواست کی تھی۔اور عرض کیا تھا کہ آپ اپنی ابتدائی عمر میں یہاں کئی سال رہے ہیں پس اب بھی جب کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی ہے ایک اس طرف قدم رنجہ فرما کر اس زمین کو برکت دیں۔یہ سفر بھی آپ کی کامیابی کا بین ثبوت تھا۔کیونکہ ہر ایک سٹیشن پر آپ کی زیارت کے لئے اس قدر مخلوق آتی تھی کہ سٹیشن کے حکام کو انتظام کرنا مشکل ہو جاتا تھا اور لاہور کے سٹیشن پر تو اس قدر ہجوم ہوا کہ پلیٹ فارم ختم ہو گئے اور سٹیشن ماسٹر کو بلا ٹکٹ ہی لوگوں کو اندر آنے کی اجازت دینی پڑی۔جب آپ سیالکوٹ پہنچے تو سٹیشن سے آپ کی قیام گاہ تک جو میل بھر کے فاصلہ پر تھی برابر لوگوں کا ہجوم تھا۔شام کے وقت ٹرین سٹیشن پر پہنچی۔تو سواری گاڑیوں میں چڑھتے چڑھاتے دیر لگ گئی اور کی آپ کی گاڑی ابھی تھوڑی دور ہی چلنے پائی تھی کہ اندھیرا ہو گیا ہجوم خلائق کے سبب اور رات پڑ جانے سے اندیشہ ہوا کہ کہیں بعض لوگ گاڑیوں کے نیچے نہ آجائیں۔چنانچہ پولیس کو اس بات کا خاص انتظام کرنا پڑا کہ آپ کے آگے آگے راستہ صاف رہے۔سیالکوٹ کے ایک رئیس اور آنریری مجسٹریٹ پولیس کے ساتھ اس کام پر تھے۔ان کو بڑی مشکل اور سختی سے راستہ کرانا پڑتا تھا اور گاڑی نہایت آہستہ آہستہ چل سکتی تھی۔گاڑی کی کھڑکیاں کھول دی گئی تھیں بازاروں اور گلیوں میں لوگ علاوہ دو رویہ کھڑے ہونے کے دوکانوں کے بر آمدے بھی