انوارالعلوم (جلد 3) — Page 331
العلوم جلد - ۳۳۱ سیرت مسیح موعود بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم احمد قادیانی اور آپ کے خاندانی حالات احمد جو سلسلہ احمدیہ کے بانی تھے ، آپ کا پورا نام غلام احمد تھا اور آپ قادیان کے باشندے تھے۔جو بٹالہ ریلوے اسٹیشن سے گیارہ میل امرت سر سے چوبیس میل اور لاہور سے ستاون میل جانب مشرق پر ایک قصبہ ہے۔آپ قریباً ۱۸۳۶ ء یا ۱۸۳۷ء میں اسی گاؤں میں مرزا غلام مرتضی صاحب کے ہاں جمعہ کے دن پیدا ہوئے اور آپ کی ولادت توام تھی۔یعنی آپ کے ساتھ ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی تھی جو تھوڑی ہی مدت کے بعد فوت ہو گئی۔پیشتر اس کے کہ میں آپ کے حالات بیان کروں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ مختصراً آپ کے خاندان کے بھی کچھ حالات بیان کر دیئے جائیں۔آپ کا خاندان اپنے علاقہ میں ایک معزز خاندان تھا۔اور اس کا سلسلہ نسب برلاس سے جو امیر تیمور کا چا تھا ملتا ہے اور جب کہ امیر تیمور نے علاقہ رکش پر بھی جس پر اس کا چچا حکمران تھا قبضہ کر لیا تو برلاس خاندان خراسان میں چلا آیا اور ایک مدت تک یہیں رہا۔لیکن دسویں صدی ہجری یا سولہویں صدی مسیحی کے آخر میں اس خاندان کا ایک ممبر مرزا ہادی بیگ بعض غیر معلوم وجوہات کے باعث اس ملک کو چھوڑ کر قریباً دو سو آدمیوں سمیت ہندوستان میں آگیا اور دریائے بیاس کے قریب کے علاقہ میں اس نے اپنا ڈیرہ لگایا۔اور بیاس سے نومیل کے فاصلہ پر ایک گاؤں بسایا اور اس کا نام اسلام پور رکھا۔(یعنی اسلام کا شہر چونکہ آپ ایک نہایت قابل آدمی تھے دہلی کی حکومت کی طرف سے اس علاقہ کے قاضی مقرر کئے گئے اور اس عہدہ کی وجہ سے آپ کے گاؤں کا نام بجائے اسلام پور کے اسلام پور قاضی ہو گیا یعنی اسلام پور جو قاضی کا مقام ہے۔اور بگڑتے بگڑتے اسلام پور کا نام تو مٹ گیا اور صرف قاضی رہ گیا۔جو پنجابی تلفظ