انوارالعلوم (جلد 3) — Page 306
ود را علوم جلد ۳۰ ۳۰۶ نصائح مبلغین ہو گا۔ اور جس ساز و سامان دنیوی کے لئے خدا کو ناراض کیا اس کا انجام یہ ہے۔ تو لا محالہ فرمانبرداری کی طرف توجہ ہوگی۔ اور جمال یعنی انعامات کے متعلق اس کے ساتھ ارشاد ہوتا ہے ۔ أَوَلَمْ يَرُوا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَا كُلُّ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ ، أَفَلَا يُبْصِرُونَ (السجده : (۲۸) کیا نہیں غور کرتے کہ ہم پانی کو خشک زمین کی طرف بہاتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں۔ جس سے ان کے چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں کیا بصارت سے کام نہیں لیتے۔ آدمی انعامات الہی کا مطالعہ کرے۔ اور اس کے احسانات اپنے روئیں روئیں پر دیکھے تو اپنے مولی و محسن پر قربان ہونے کو جی چاہے۔ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ